30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اسی صورت میں حتی الوسع کوشش کرے کہ والدین راضی رہیں اور ان کی مرضی کی مخالفت سے بھی نجات ملے ورنہ ظاہری مخالفت اس قدر کہ منجربہ معصیت نہ ہو مجبورانہ محض والدین کے دکھانے تك بجالائے۔
|
فان ایذاء ھما من اشدالکبائر ولیست مخالفتھم علی ماوصفنا فی السوء والشناعۃ مثل العقوق ومن ابتلی بلیتین اختار اھونہما وقد کان سیدنا عبداﷲ بن عمر وبن العاص رضی اﷲ تعالٰی عنہما حامل لواء صفین مع ابیہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ طاعۃ لہ من دون قتال مع علمہ ان الحق مع امیرالمومنین علی کرم اﷲ وجہہ وکان یعتذر عن ذلك بان رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم امرہ بطاعۃ ابیہ رضی اﷲ تعالٰی عنہم۔ |
والدین کو اذیت دینا گناہ کبیرہ ہے،اور بری باتوں اور غلط امورمیں ان کی مخالفت والدین کی نافرمانی جیسی بات نہیں ہے،اور جو شخص دو مصیبتوں میں مبتلا ہو وہ دونوں میں سے آسان کو اختیار کرے،حضرت عبدالله بن عمرو بن العاص رضی الله تعالٰی عنہ اپنے والد کے حکم پر جنگ صفین میں علم بردار تھے اور جنگ میں شرکت نہ چاہتے تھے کیونکہ وہ جانتے تھے کہ اس جنگ میں حضرت علی کرم الله وجہہ الکریم حق پر ہیں انھوں نے حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی طرف سے والد کی اطاعت کی پابندی کے حکم کے عذر سے والد کی موافقت کی۔(ت) |
اور اگر معاذالله اس انکارکی وجہ یہ ہو کہ اس نکاح کو واقع میں حرام جانتے اور حکم شرع کو باطل مانتے مسئلہ کفار کو صحیح وحسن سمجھتے ہیں جب تو صریح کفار مرتدین ہیں ان سے میل جول قطعی حرام،اب اس صورت میں ان کی عورتیں ان کے نکاح سے نکل گئیں،ان سے ہمبستری زنا ہوگی،ا ولاد ولد الزنا ہوگی،ان کے پیچھے نماز باطل محض،ان سے میل جول میں والدین کی اطاعت ناجائز،ان سے مخالفت وجدائی لازم،اگرچہ ماں باپ ناراض ہوں،رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
لاطاعۃ لاحد فی معصیۃ اﷲ تعالٰی [1]۔رواہ البخاری ف ومسلم وابوداؤد والنسائی امیر المومنین علی کرم اﷲ وجہہ۔ |
الله تعالٰی کی نافرمانی میں کسی کی اطاعت نہیں۔(اس کو بخاری،مسلم،ابوداؤد اورنسائی نے حضرت امیر المومنین علی کرم الله وجہہ سے روایت کیا۔ت) |
[1] مسند
امام احمد بن حنبل بقیہ حدیث الحاکم بن عمر والغفاری رضی الله عنہ دارالفکر بیروت ٥/٦٦
ف: بخاری٢/۱۰۷۸،مسلم ٢/١٢٥،سنن
ابی داؤد ١/٣٥٣ اور سنن النسائی ٢/١٨٦ سب کے الفاظ یوں ہیں:
لاطاعۃ فی معصیۃ اﷲ انما الطاعۃ فی المعروف۔نذیر احمد سعیدی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع