دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

زانی و زانیہ پر جو حد شرع مطہر نے لازم فرمائی ہے وہ یہاں کہاں،مگر توبہ فرض ہے اورالله عزوجل کا عذاب سخت ہے والعیاذ بالله تعالٰی۔والله تعالٰی اعلم

مسئلہ ٢٢٣ تا ٢٢٦:                ازاکبر آباد مرسلہ محمد عبدالرزاق صاحب پانی پتی اڈیٹررسالہ ہمدرد اسلام آگرہ ٩ ربیع الاول ١٣٢٢ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ:

(١)ایك شخص نے اپنے لڑکے کی شادی اپنے حقیقی بھائی کی بیٹی سے کردی یا تایا چچا زاد دو بھائیوں نے آپس میں اپنے لڑکے اور دوسرے بھائی کی بیٹی سے نکاح کردیا ازروئے شرع شریف یہ نکاح جائزہوا یا نہیں،اور چچا زاد بہن تایازاد بھائی پر اور تایا زاد بھائی کی دختر چچازاد بھائی کے پسر پر حلال ہے یا نہیں؟

(٢)اگر جائز اور حلال ہے تو جو شخص اس حکم کو نہ مانے اور یہ کہے کہ گویہ مسئلہ شرع شریف کاہے لیکن ہم اس پر عمل نہیں کرتے کہ ہماری برادری اور باپ داداؤں سے کبھی ایسا نہیں ہوا تو ایسے لوگوں سے ملنا جلنا اور برادرانہ برتاؤ رکھنا کیساہے اورنیز ایسے لوگوں کے پیچھے نماز پڑھنی جائزہے یا نہیں؟

(٣)اگر کوئی گروہ ایسے نکاح کرنے والے کا حقہ پانی،میل جول برادرانہ بند کردیں اور اس نکاح کو ننگ وناموس قومی تصور کریں توان سے میل جول رکھنا چاہئے یا نہیں؟

(٤)اگر ایسے لوگوں کی مخالفت سے ماں باپ ناراض ہوں تو باطاعت والدین گو مخالفت شرع شریف ہوجائے ان سے میل جول رکھنا چاہئے یا اطاعت شریعت مقدم رکھے گو والدین ناراض ہوجائیں؟ بینوا تو جروا

الجواب:

دو بھائی حقیقی ہوں خواہ عم زادہ،ان میں ہر ایك کی اولاد دوسرے کی اولاد پر قطعا یقینا باجماع امت جائز و حلال ہے،چچاما موں خالہ پھوپھی کی اولاد کو بہن بھائی کہنا ایك مجازی بات ہے جسے ہر گز آیہ کریمہ محارم کے کلمات اخواتکم،یا بنت الاخ وبنت الاخت(تمھاری بہنیں یا تمھاری بھتیجیاں اور بھانجیاں۔ت)کسی اسلامی مذہب میں شامل نہیں بلکہ نص قطعی قرآن عظیم گواہ ہے کہ یہ عورتیں ہر گز بہنوں میں داخل نہیں۔الله تعالٰی فرماتا ہے:

یٰۤاَیُّہَا النَّبِیُّ اِنَّاۤ اَحْلَلْنَا لَکَ اَزْوٰجَکَ الّٰتِیۡۤ اٰتَیۡتَ اُجُوۡرَہُنَّ وَمَا مَلَکَتْ یَمِیۡنُکَ مِمَّاۤ اَفَآءَ اللہُ عَلَیۡکَ وَ بَنَاتِ عَمِّکَ

اے نبی! بیشك ہم نے حلال کیں تمھارے لیے تمھاری زوجات جن کے مہر تم نے دئے اور تمھاری کنیز یں جو الله نے تمھیں غنیمت میں دیں اورتمھارے چچا کی

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن