30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
عمرو کے بیٹے سعید کی نواسی عمرو کے سوتیلے بھائیوں بکر وخالد و ولید پر حرام ہے یا حلال؟ بینوا توجروا۔
الجواب
سلمی اپنی ماں لیلٰی کے ان سب سوتیلے داداؤں پر ایسے ہی حرام ہے جیسے اس کے سگے دادا عمروپر،وہ ان سب کی بیٹی ہے،اسے ان میں سے کسی کے لیے حلال جاننا نص قطعی واجماع امت کا انکار اور موجب کفر ہے،قال الله تعالٰی:
|
حُرِّمَتْ عَلَیۡکُمْ اُمَّہٰتُکُمْ وَبَنَاتُکُمْ وَاَخَوٰتُکُمْ وَعَمّٰتُکُمْ وَخٰلٰتُکُمْ وَبَنَاتُ الۡاَخِ وَبَنَاتُ الۡاُخْتِ [1]۔ |
تمھاری مائیں،بیٹیاں،بہنیں،پھوپھیاں،خالائیں،بھتیجیاں اور بھانجیاں تم پر حرام کی گئی ہیں۔(ت) |
الله تعالٰی بھائی کی بیٹیوں کو حرام فرماتا ہے،اور بھائی عام ہے سگا ہو خواہ سوتیلا،ماں جد اہو خواہ باپ جدا،اور بیٹیاں عام ہیں خواہ بھائی کی اپنی بیٹی ہو یا پوتی یا نواسی یا اس کے بیٹے کی بیٹی،پوتی،نواسی آخرتک،عالمگیریہ میں ہے:
|
اماالاخوات فالاخت لاب وام والاخت لاب والاخت لام وکذابنات الاخ والاخت وان سفلن [2]۔ |
بہنوں کاحرام ہونا تینوں قسم،سگی،باپ یا ماں کی طرف سے بہن کو شامل ہے اور اسی طرح بھائی اور بہن کی بیٹیوں کے بارے میں نیچے تک(ت) |
تفسیر کبیر میں بیان بنت صلبی میں ہے:
|
کل انثی یرجع نسبھا الیك بالولادۃ بدرجۃ اوبدرجات باناث اوبذکور فھی بنتك ٣[3]۔ |
ہر وہ عورت جس کا صلبی نسب ایك درجہ یا کئی درجات سے مرد وعورت کے ذریعہ تیری طرف پلٹے وہ تیری بیٹی ہے(ت) |
اسی میں ہے:
|
القول فی بنات الاخ وبنات الاخت کالقول فی بنات الصلب فھذہ الاقسام السبعۃ محرمۃ فی نص الکتاب بالانساب ٤[4]۔واﷲ تعالٰی اعلم |
بھتیجیوں اور بھانجیوں کا حکم صلبی بیٹی کی طرح ہے،تو سات قسم کی یہ عورتیں نسب کی بناپر قرآنی نص سے حرام ہیں (ت)والله تعالٰی اعلم |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع