30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جب کسی عورت کو شوہر سے بگاڑدینے پر یہ حکم ہے تو معاذالله عورت کو شوہر سے توڑ کر دوسرے کے نکاح میں کرادینا کیسا اشد ظلم ہے،حدیث میں ہے رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
عدلت شھادۃ الزور بالاشراك باﷲ،عدلت شھادۃ الزور بالاشراك باﷲ،عدلت شھادۃ الزور بالاشراك باﷲ،ثم قرأ فاجتنبوا الرجس من الاوثان واجتنبوا قول الزور[1]۔رواہ ابوداؤد والترمذی وابن ماجۃ عن خزیم بن فاتك رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
جھوٹی گواہی بت پوجنے کے برابر کی گئی،جھوٹی گواہی بت پوجنے کے برابر کی گئی،جھوٹی گواہی بت پوجنے کے برابر کی گئی،(تین بار اسے فرماکر)حضور نے یہ آیت اس کی سند میں پڑھی کہ الله تعالٰی فرماتا ہے بچو ناپاکی سے کہ وہ بت ہیں اور بچو جھوٹی گواہی سے۔(اس کو ابوداؤد،ترمذی،اور ابن ماجہ نے خزیم بن فاتك رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیا ہے۔ت) |
نیز حدیث میں ہے رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
لن تزول قدماشاھد الزور حتی یوجب اﷲ لہ النار [2]۔رواہ ابن ماجۃ والطبرانی فی الکبیر والحاکم وصحح سندہ عن ابن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
ہر گز جھوٹے گواہ کے پاؤں جگہ سے ہٹنے نہ پائیں گے،کہ الله تعالٰی اس کے لیے جہنم واجب کردے گا۔(اسے طبرانی نے کبیر میں اور ابن ماجہ اور حاکم نے سند کو صحیح قرار دے کر عبدالله بن عمر رضی الله تعالٰی عنہما سے روایت کیا ہے۔ ت) |
جب مطلق جھوٹی شہادت کا یہ وبال ہے جس میں پیسہ دو پیسہ مال پر جھوٹی گواہی بھی داخل تو شہادت کذب سے کسی کے ناموس کو برباد کردینا کس قدر موجب غضب الہٰی ہوگا والعیاذباﷲ تعالٰی،الله تعالٰی مسلمانوں کو ہدایت دے۔آمین! والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ٢٢٠: از بدایوں مولوی ٹولہ مرسلہ شیخ نذر الله صاحب ٣٠ شوال ١٣٢١ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید ایك مسجد کا امام ہے،ایك عورت اس کے نکاح میں تھی،بعدہ اس کی حقیقی بہن سے نکاح کرلیا،اب وہ دونوں سگی بہن اس کے پاس ہیں،جب ساس سے کہا جاتا ہے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع