30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
باپ کا سوتیلا بھائی ہو۔نہ وہ کہ سوتیلے باپ کا بھائی ہو،یہ نکاح حلال ہے،قال تعالٰی: وَاُحِلَّ لَکُمۡ مَّا وَرَآءَ ذٰلِکُمْ[1] (محرمات کے ما سوا عورتیں تمھارے لیے حلال کی گئی ہیں۔ت)والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ٢١٩: ٢٠ رجب المرجب ١٣٢١ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس امر میں کہ زید کے پدر ومادر سے خسر او رخوشدامن کو بوجوہ ناروا ناراضی پیدا ہوئی لہذا زید کی زوجہ کو خسر خوشدامن نے طلب کیا،زید اور پدر ومادر زید نے کہا کہ ناراضی فیما بین کی دور ہوجائے تو زوجہ کو بھیجیں گے۔اس پر بکر کے مکان سے کہ وہاں بتقریب دنیاوی زوجہ زید کی گئی تھی زبردستی جاکے خسر کے بھیجے ہوئے آدمی اور خوشدامن زوجہ کو لے گئے اب جب زید نے چاہا کہ میری زوجہ میرے گھر آئے تو خسر اور خوشدامن مجیب ہوئے کہ زید نے تو طلاق دے دی اور جھوٹے گواہ بھی بنائے،اور خود ارادہ دوسرے شخص سے نکاح کا خسر وخوشدامن رکھتے ہیں،پس یہ نکاح ثانی بدون طلاق زوج اول کے جائز ہوگا یا ناجائز اوروطی زوج ثانی سے حرام ہوگی یا حلال؟ بینوا تو جروا۔
الجواب:
جبکہ صورت واقعہ یہ ہے تو نکاح ثانی محض باطل ہوگا اور زوج ثانی سے وطی نری زنا ہوگی،جتنے لوگ اس سخت شدید کبیرہ عظیمہ میں اس حال سے آگاہ ہو کر شریك ہوں گے سب سخت گنہ گار ومستحق عذاب نارہوں گے اور ان میں پہلے عذاب دوزخ کا استحقاق جھوٹے گواہوں کو ہو گا جن کی ناپاك گواہی ایسے ناپاك فاحشہ بات کی تمہید ہوگی،رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
لیس منا من خبب امرأۃ علی زوجھا [2]۔رواہ الامام احمد وابن حبان والبزار والحاکم وقال صحیح و اقروہ عن بریرۃ وابوداؤد والحاکم بسند صحیح عن ابی ھریرۃ وابویعلی بسند جید والطبرانی فی الاوسط عن ابن عباس و فی الصغیر ونحوہ فی الاوسط عن ابن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
جو کسی عورت کو اس کے شوہر سے بگاڑدے وہ ہمارے گروہ سے نہیں(اسے امام احمد،ابن حبان،بزار اور حاکم نے صحیح کہہ کر اور دوسرے نے ثابت مان کر،حضرت بریرہ رضی الله تعالٰی عنہا سے ابوداؤد اور حاکم بسند صحیح ابوہریرہ سے ابو یعلٰی نے سند جید سے اور طبرانی نے اوسط میں ابن عباس سے اور طبرانی صغیر میں اوسط کی مثل عبدالله بن عمر رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیا ہے۔ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع