دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

ردالمحتارمیں ہے:

اما نکاح منکوحۃ الغیر ومعتدتہ فالدخول فیہ لایوجب العدۃ ان علم انھا للغیر [1]۔

غیرمنکوحہ اور معتدہ کو جانتے ہوئے بھی اس سے نکاح اور دخول کی وجہ سے عدت واجب نہ ہوگی۔(ت)

اسی میں ہے:

فسخ ھذا النکاح یصح من کل منھما بمحضر الاخراتفاقا والفرق بین المتارکۃ والفسخ بعید کذافی البحر ٢[2]۔

ان مرد وعورت میں سے ہر ایك کی طر ف سے اس نکاح کا فسخ باتفاق دوسرے کی موجودگی میں متارکہ سے صحیح ہوجاتاہے کیونکہ متارکہ اور فسخ میں یہاں فرق بعید ہے، جیسا کہ بحرمیں ہے۔(ت)

اسی میں علامہ خیرالدین رملی سے ہے :الحق عدم الفرق ولذاجزم بہ المقدسی [3](فرق نہ ہونا ہی حق ہے،اسی لیے مقدسی نے اس پر جزم کیاہے۔ت)واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم۔

مسئلہ ٢١٤:          از شہر کہنہ لاڈلے میاں صاحب

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ زید کی حقیقی بہن کی رضاعی بہن زید کے نکاح میں آسکتی ہے یا نہیں؟ بینوا تو جروا

الجواب:

حقیقی بہن کی رضاعی بہن ہونا خود یہ رشتہ موجب حرمت نہیں جبکہ اس کے ساتھ کوئی مروجہ حرمت نہ پائی جائے،مثلا اگر حقیقی بہن کی رضاعی بہن یوں ہے کہ اس نے اس کی ماں یا باپ کا دودھ پیا ہے تووہ خود اس کی بھی رضاعی بہن ہوئی اور اس پر حرام ہے،اور اگریوں ہے کہ زید کی بہن نے اس لڑکی کی ماں کا دودھ پیایا دونوں نے تیسری عورت کا دودھ پیا جس سے زیدکوکوئی علاقہ نہیں تو اس صورت میں وہ لڑکی زید پر حرام نہیں۔والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ٢١٥:              از مقام بیادرہ ایجنٹی بھوپال ملك مالوہ مرسلہ محمد عاشق صاحب اہلکار نظامت ٢٩ ربیع الاول ١٣١٩ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ سائلہ اپنی حیات میں بخواہش اولاد چاہتی ہے کہ میرا


 

 



[1] ردالمحتار باب المہر داراحیاء التراث العربی بیروت ٢/٣٥٠

[2] ردالمحتار باب المہر داراحیاء التراث العربی بیروت ٢/٣٥٢

[3] ردالمحتار باب المہر داراحیاء التراث العربی بیروت ٢/٣٥٢

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن