دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

دیگر عذر۔ت)ہوگا اس وقت اور پہلے کے روافض میں اتنا فرق بھی ہے کہ اول اتنی آزادی نہ تھی عام طور پر انکار ضروریات دین کی جرأت وتمادی نہ تھی رافضی تواب پیدا ہوئے زنا کاری وحرام خواری توا ن سے بھی ہزاروں برس پہلے رائج ہے،کیا علمائے دین نے اس طرف کچھ توجہ نہ فرمائی یا اس وقت کے زناواکل حرام سے اس وقت کے زنا وحرام کو کچھ فرق ہے،حاشا علمائے دیندار ہر قرن وطبقہ وزمانہ میں منع فرماتے آئے،ماننا نہ ماننا عوام کا فعل ہے،اور ہدایت کرنا نہ کرنا الله عزوجل کے اختیار،یہی حال گمراہوں سے میل جول کا ہے کہ علمائے اہل حق صحابہ وتابعین وائمہ دین رضی الله تعالٰی عنہم اجمعین قرنا فقرنا منع فرماتے آئے،رسائل رد ند وہ خصوصا فتوائے جدیدہ فقیر مسمی بہ"فتاوٰی الحرمین برجف ندوۃ المین"ملاحظہ ہوں۔پھر اگر عوام نہ مانیں یا دنیا پر ست مولوی ضلالت کی طرف بلائیں تو اس کا کیا علاج اور علمائے اہل حق پر کیا الزام،والی اﷲ المشتکی من ضعف الاسلام(لوگوں کے ضعف اسلام کی شکایت الله تعالٰی ہی کے دربار میں ہے۔ت)ولاحول ولاقوۃ الاباﷲ العلی العظیم۔واﷲ سبحنہ وتعالٰی اعلم۔

مسئلہ ٢١٣:           ٨ربیع الآخر ١٣١٨ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ہندہ کے شوہر نے طلاق بائن دی،درمیان عدت کے ہندہ نے نکاح ثانی کرلیا،بعد نکاح کم وبیش ایك سال کے،شوہر ثانی ہندہ کا،باہر چلاگیا اور کچھ خبر گیراں نہ ہوا،اب کچھ کم ایك سال کے بعد بتحریك ورثہ ہندہ ونیز بخواہش خود ہندہ کو اپنے پاس بلانا چاہتا ہے لیکن اب ہندہ و ورثہ ہندہ اس کے یہاں بھیجنے پر رضامند نہیں اور نیز یہ بھی کہتے ہیں کہ نکاح درمیان عدت کے جائز نہیں تھا اب نکاح ثالث کسی شخص دیگر سے کرنا چاہتی ہے آیا یہ نکاح بلاطلاق جائز ہے یا نہیں؟ بینو ا توجروا

الجواب:

اگر اس دوسرے شخص کو وقت نکاح معلوم تھا کہ عورت ہنوزعدت میں ہے یہ جان کر اس سے نکاح کرلیا جب تو وہ زنائے محض تھا عدت کی کچھ حاجت نہیں نہ طلاق کی ضرورت بلکہ ابھی جس سے چاہے نکاح کرے جبکہ شوہر اول کی عدت گزر چکی ہو اور اگر اسے عورت کا عدت میں ہونا معلوم نہ تھا توطلاق کی اب حاجت نہیں مگر متارکہ ضرو ر ہے یعنی شوہرکا عورت سے کہنا کہ میں نے تجھے چھوڑدیا یا عورت کا اس سے کہہ دینا کہ میں تجھ سے جداہوگئی،اس کے بعد عدت بیٹھے عدت کے بعد جس سے چاہے نکاح کرے۔درمختارمیں ہے:

لاعدۃ لوتزوج امرأۃ الغیرعا لما بذٰلك ودخل بھا وبہ یفتی [1]۔

دوسرے کی منکوحہ عورت سے یہ جانتے ہوئے کہ منکوحہ ہے،نکاح اور دخول کرنے سے عدت نہ ہوگی،اسی پر فتوی ہے (ت)

 


 

 



[1] درمختار باب العدۃ مطبع مجتبائی دہلی ١/٢٥٩

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن