30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اورا س کے ساتھ کھانے پینے سے بھی احتراز کرنا چاہئے،سنن ابی داؤد وجامع الترمذی میں عبدالله بن مسعود رضی الله تعالٰی عنہ سے ہے رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
لما وقعت بنو اسرائیل فی المعاصی نھتھم علماؤھم فلم ینتھوا فجالسو ھم فی مجالسھم واٰکلوھم وشاربو ھم فضرب اﷲ قلوب بعضھم ببعض فلعنھم علی لسان داؤد وعیسٰی بن مریم [1]۔ الحدیث۔ |
جب بنی اسرائیل گناہوں میں پڑے ان کے مولوی مانع آئے،انھوں نے نہ مانا،اب وہ مولوی ان کے پاس بیٹھے،ساتھ کھانا کھایا پانی پیا تو اﷲ تعالٰی نے ان میں ایك کے دل میں دوسرے پر مارے اور ان سب کو ملعون کردیا داؤد اور عیسٰی بن مریم علیہم الصلوٰۃوالسلام کی زبا ن پر۔ (الحدیث) |
زید کا ساتھ دینے والے اگرخاص اس گناہ میں اس کے ممدومعاون ہوئے جب تو ظاہر کہ وہ بھی زید کے مثل بلکہ اس سے بدتر ہیں،قال الله تعالٰی: وَلَا تَعَاوَنُوۡا عَلَی الۡاِثْمِ وَالْعُدْوٰنِ ۪[2](گناہ اور دشمنی پر ایك دوسرے سے تعاون نہ کرو۔ت)حدیث میں ہے:
|
من مشی مع ظالم لیعینہ وھو یعلم انہ ظالم فقد خرج من الاسلام[3]۔رواہ الطبرانی فی الکبیر والضیاء فی المختارۃ عن اوس بن شرحبیل رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
جو کسی ظالم کے ساتھ مدد دینے کو چلے اور وہ جانتاہو کہ یہ ظالم ہے وہ اسلام سے نکل جائے(اس کو طبرانی نے کبیرمیں اور ضیاء نے مختارہ میں اوس بن شرحبیل رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیا ہے۔ت) |
اور اگر اسی قدر ہوکہ زید سے باوصف اس حرکت کے راضی ہیں جب بھی بدلیل حدیث مذکور بنی اسرائیل شریك گناہ ومستحق توہین وتذلیل ہیں،حدیث میں ہے:
|
الذنب شؤم علٰی غیر فاعلہ(الٰی قولہ)وان رضی بہ شارکہ[4]۔رواہ فی مسند الفردوس عن انس بن مالك رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔واﷲ تعالٰی اعلم |
یعنی گنا ہ کرتا ایك ہے اور اس کا وبال اوروں پر بھی پڑتاہے کہ جو اس پر راضی ہو وہ بھی شریك گناہ ہے،(اس کو مسند فردوس میں انس بن مالك رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیا ہے۔ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع