30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حرام ہوا لقولہ تعالٰی: وَ اَنۡ تَجْمَعُوۡا بَیۡنَ الۡاُخْتَیۡنِ[1](حرام ہے دو بہنوں کو جمع کرنا۔ت) اور جب تك اسے ہاتھ نہ لگایا تھا زوجہ حلال تھی اسے ہاتھ لگاتے ہی وہ بھی حرام ہوگئی،اب جب تك اس دوسری کو چھوڑ کر اس کی عدت نہ گزرجائے زوجہ کو بھی ہاتھ لگانے کی اجازت نہیں،زید پر فرض ہے کہ اسے ترك کردے،جب اس کی عدت بعد متارکہ گزرجائے گی اس وقت زوجہ اس کے لیے حلال ہوگی۔
|
فی ردالمحتار الثانی باطل ولہ وطء الاولٰی الاان یطأ الثانیۃ فتحرم الاولٰی الٰی انقضاء عدۃ الثانیۃ کما لووطی اخت امرأ تہ بشبھۃ حیث تحرم امرأتہ مالم تنقض عدۃ ذات الشبھۃ عن البحر [2]۔ |
ردالمحتارمیں ہے: دوسرا نکاح باطل ہے اس کی پہلی سے وطی جائز ہے لیکن اگر دوسری سے وطی کرلی تو پہلی دوسری کی عدت گزر جانے تك حرام ہوگی جیساکہ اگر شبہ کے طور پر بیوی کی بہن سے وطی ہوجائے توبیوی اس وقت تك حرام رہتی ہے جب تك شبہ والی کی عدت نہ گزرجائے حلبی بحوالہ بحر۔(ت) |
مسلمانوں کا یہ اجتناب حق ہے۔قال الله تعالٰی:
|
فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّکْرٰی مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۶۸﴾[3]۔ |
ظالموں کے ساتھ یاد آنے پر مت بیٹھو۔(ت) |
زید سے،جب تك تائب نہ ہو،ابتدابسلام ممنوع ہے کہ وہ فاسق معلن ہے اور گناہ کبیرہ پر مصر ہے۔
|
فی الدرالمختار یکرہ السلام علی الفاسق لومعلنا [4]الخ وفی ردالمحتار عن فصول العلامی لایسلم علی الشیخ المازح الکذاب واللاغی ولاعلی من یسب الناس اوینظر وجوہ الاجنبیات ولاعلی الفاسق المعلن ولاعلی من یغنی اویطیر الحمام مالم تعرف توبتھم [5]۔ |
درمختارمیں ہے کہ فاسق کوسلام کرنا مکروہ ہے بشرطیکہ وہ اعلانیہ فسق کرتا ہو الخ،اور ردالمحتار میں ہے فصول علامی سے مروی ہے کہ جھوٹے اور مذاق کرنے والے بوڑھے،لغویات بولنے والے،لوگوں کو گالی گلوچ کرنے والے،اجنبی عورتوں کو دیکھنے والے،اعلانیہ فسق کرنے والے،گانے والے اور کبوتر بازی کرنیوالے کو اس وقت تك سلام نہ کیا جائے جب تك اس کی توبہ کا علم نہ ہوجائے۔ (ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع