دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

تاتارخانیہ [1]۔

عدم شہوت دونوں کا احتمال مساوی ہو۔تاتارخانیہ(ت)

درمختار میں ہے:

والخلوۃ بالمحرم مباحۃ الاالاخت رضاعا والصھرۃ الشابۃ [2]۔

محرم عورتوں سے خلوت مباح ہے مگر رضاعی بہن اور جوان ساس سے جائز نہیں۔(ت)

ردالمحتار میں ہے:

قال فی القنیۃ وفی استحسان القاضی الصدر الشہید وینبغی للاخ من الرضاع ان لایخلو باختہ من الرضاع لان الغالب ھنالك الوقوع فی الجماع،اھ، وافادالعلامۃ البیری ان ینبغی معناہ الوجوب ھنا ٣[3] اھ مافی ردالمحتار قلت فاذاکان الغالب ذلك فی الاخت رضاعا فماظنك فی التی کانت تحتہ زمانا وقد ذاق کل عسیلۃ صاحب،نسأل اﷲ العفو والعافیۃ۔واﷲ سبحنہ وتعالٰی اعلم

قنیہ اور قاضی الصدر الشہید کے استحسان میں ہے کہ رضاعی بھائی کو رضاعی بہن کے ساتھ تخلیہ مناسب نہیں کیونکہ تخلیہ جماع کا موجب ہوتاہے،غالب یہی ہے۔اھ اور علامہ بیری نے مفید بات کی ہے کہ یہاں ینبغی کا معنی وجوب ہے،ردالمحتار کابیان ختم ہوا،قلت(میں کہتا ہوں کہ۔ت) جب رضاعی بہن کے متعلق غالب امریہ ہے تو اس عورت کے بارے میں کیا خیال ہے جومدت بھر اس کی بیوی رہی ہو اور یہ مرد عورت دونوں ایك دوسرے سے لطف اندوز ہوتے رہے ہوں،ہم الله تعالٰی سے معافی اور عافیت کی دعا کرتے ہیں۔والله تعالٰی اعلم(ت)

مسئلہ ٢٠٤:            از مارہرہ مطہرہ مدرسہ درگاہ معلی مرسلہ مولوی رحمت الله صاحب                                 ز١٧ رجب المرجب ١٣١٧ھ

زید نے ہندہ کے ساتھ عرصہ پندرہ برس کا ہوا نکاح کیا،لڑکا بھی پیدا ہوا پھر زید چلاگیا اور اب تك اس کی خبر نہ لی،نہ نان نفقہ دیا،چند بار اس کو واسطے دینے طلاق کے تحریر کیا،جواب نہ دیا،اب ہندہ دوسرا عقد کرنا چاہتی ہے بخیال حالات کہ زمانہ نامعلوم کیا امر نا مناسب آئندہ پیش آئے،اس وقت بجز ندامت اہل دنیا و الزام شرع کچھ سود نہ ہوگا،پس یہ ازروئے شریعت جائز ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا


 

 



[1] ردالمحتار فصل فی النظر والمس داراحیاء التراث العربی بیروت ٥/٢٣٥

[2] درمختار فصل فی النظر والمس مجتبائی دہلی ٢/٢٤١

[3] ردالمحتار فصل فی النظر والمس داراحیاء التراث العربی بیروت ٥/٢٣٦

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن