دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

الجواب:

مذہب اصح یہی ہے کہ حرمت مصاہرت اگرچہ معاذالله زنا سے ناشی ہوئی ہو عورت کو مثل محارم کے کردیتی ہے تو نظر ومس بہ شہوت تو قطعًا حرام ہوگئے اور بلاشہوت میں حرج نہیں جبکہ اپنے یا عورت کے لیے حدوث شہوت کا اندیشہ نہ ہو۔بحالت اندیشہ بلاشہوت بھی دیکھنا چھونا حرام ہوگا بلکہ اگر شك بھی ہو کہ شاید مجھے یا عورت کو شہوت پیدا ہو،نہ ہو جب بھی حکم حرمت ہے،تنہا ایك مکان میں جانے کی تواصلا اجازت نہیں کہ یہ خواہی نخواہی مظنہ شہوت ہے خصوصًا منکوحہ میں جو ایك زمانے تك ا س کے نکاح میں رہ چکی اور باہم حجاب وتکلف مرتفع رہاتھا تو عندالانصاف جبکہ منکوحہ سے معاذالله حرمت مصاہرت پیداہو اسے مثل اجنبیہ تصور کرنے ہی میں احتیاط ہے وبالله العصمۃ،درمختارمیں ہے:

ینظر الرجل من محرمہ ھی من لایحل لہ نکاحہا ابدابنسب اوبسبب ولوبزنا،الی الراس والوجہ والصدروالساق والعضدان أمن شہوتہ وشھوتہا وان لم یأمن اوشاھی لایحل النظر والمس،کشف الحقائق لابن سلطان والمجتبی [1] اھ ملتقطا۔

محرمہ وہ عورت ہے جس سے ابدی طورپر نکاح حرام ہو،نسب کی وجہ سے محرمہ ہو یا کسی سبب کی وجہ سے وہ سبب زنا ہی کیوں نہ ہو،شہوت کا خد شہ نہ ہو تو ایسی محرم عورتوں کے سر،چہرہ،سینہ،پنڈلی اور بازو کو دیکھنا مردکے لیے جائز ہے اور اگر مرد یا عورت کو شہوت کا خدشہ ہو یا کوئی ان میں سے حالت شہوت میں ہو تو پھر محرمہ کو چھونا اور دیکھنا جائز نہیں۔کشف الحقائق ابن سلطان اور مجتبٰی اھ ملتقطا(ت)

ردالمحتار میں ہے:

قولہ ولوبزنا ای ولوکان عدم حل نکاحھالہ بسبب زناہ باصولھا او فروعھا قال الزیلعی وقیل انھا کالاجنبیۃ والاول اصح اعتبارا للحقیقۃ لانھا محرمۃ علیہ علی التابید [2]۔

اس کاقول"اگرچہ زنا سے ہو"یعنی اس سےنکاح حلال نہ ہونے کی وجہ سے اس کے اصول یا فروع سے زنا ہو،زیلعی نے کہا کہ ایسی عورت کاچھونے اور دیکھنے میں اجنبی عورت جیسا حکم ہے جبکہ پہلا قول اصح ہے کیونکہ اس کے ابدی ہونے کی حقیقت کا اعتبار ہوگا۔(ت)

اسی میں ہے:

قولہ اوشك معناہ استواء الامرین

اس کاقول"اوشک"اس کا معنٰی یہ ہے کہ شہوت اور

 


 

 



[1] درمختار فصل فی النظروالمس مجتبائی دہلی ٢/٢٤١

[2] ردالمحتار فصل فی النظروالمس داراحیاء التراث العربی بیروت ٥/٢٣٥

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن