30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
و وطأ ودواعیہ علی التابید [1]۔ |
کتاب الله کی نص سے ثابت ہے۔(ت) |
فتاوٰی قاضی خان وغیرہا میں ہے:
|
وبنات الاخوات وان سفلن [2]۔ |
بھانجیاں نیچے تک۔(ت) |
محیط سرخسی وفتاوی عٰلمگیری میں ہے:
|
وکذا بنات الاخ والاخت وان سفلن [3]۔ |
یونہی بھتیجیاں اور بھانجیاں نیچے تک۔(ت) |
انوار اما م یوسف اردبیلی شافعی میں ہے:
|
المحرمات علی التابید بالنسب الامھات وان علت والبنات وان سفلت وبنات الاخوۃ والاخوات وان سفلت [4]۔ |
نسبی طورپرابدی محرمات مائیں اوپرتک،بیٹیاں نیچے تک، بھانجیاں اور بھتیجیاں نیچے تك ہیں۔(ت) |
اس جاہل احمق نکاح کرنے والے پر فرض ہے کہ فورا فورا اس اپنی سگی بیٹی سے جدا ہوجائے اور اس اجہل اضل عالم پر الزام کہ از سر نو کلمہ اسلام پڑھے اپنے اس ناپاك ملعون فتوی سے توبہ کرے اپنی عورت سے نکاح از سر نو کرے۔"اعلام بقواطع الاسلام"میں ہے:
|
ومن ذلک(ای من المکفرات)ان یستحل محرما بالاجماع کالخمر واللواط ولوفی مملوکہ الخ٥[5]۔ |
کافر بنانے والی چیزوں میں سے کسی ایسی چیز کو حلال بنالینا جس کی حرمت پر اجماع ہے مثلا شراب،لواطت خواہ اپنے مملوك سے ہو،الخ(ت) |
خلاصہ وہندیہ میں ہے:
|
من اعتقد الحرام حلالااوعلی القلب یکفر [6]۔ |
جو شخص حرام کو حلال یا حلال کو حرام کرنے پر عقیدہ رکھے وہ کافرہے۔(ت) |
الہٰی! اس زمانہ پر فتن کے ہرفتنے وشر سے تیر ی پناہ،ولاحول ولاقوۃ الاباﷲ العلی العظیم۔
[1] الاختیار لتعلیل الاختیار فصل فی المحرمات دارفراس للنشروالتوزیع بیروت ٣/٨٥
[2] فتاوٰی قاضٰی خاں باب فی المحرمات نولکشور لکھنو ١/١٦٥
[3] فتاوی ہندیہ فی بیان المحرمات نورانی کتب خانہ پشاور ١/٢٧٣
[4] انوار الاعمال الابرار
[5] الاعلام بقواطع الاسلام ملحق بسبل النجاۃ مکتبہ حقیقۃ دارالشفقت استنبول ترکی ص٣٥٣
[6] فتاوٰی ہندیہ احکام المرتدین نورانی کتب خانہ پشاور ٢/٢٧٢
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع