30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
عامہ مسلمین پر بلاوجہ ایسے ناپاك حکم جڑے یہ ان گمراہوں کی خباثت مذہب اور اس کے سبب انھیں استحقاق عذاب وغضب ہے۔
(٧)زمانہ کو کسی چیز کی تحسین وتقبیح میں کچھ دخل نہیں،امر محمود جب واقع ہو محمود ہے اگرچہ قرون لاحقہ میں ہو،اور مذموم جب صادر ہو مذموم ہے اگرچہ ازمنہ سابقہ میں ہو،بدعت مذ مومہ صرف وہ ہے جو سنت ثابتہ کے ردوخلاف پر پید ا کی گئی ہو،جواز کے واسطے صرف اتنا کافی ہے کہ خدا ورسول نے منع نہ فرمایا،کسی چیز کی ممانعت قرآن وحدیث میں نہ ہو تو اسے منع کرنے والا خود حاکم وشارع بننا چاہتا ہے۔
(٨)علمائے حرمین طیبین نے جتنے فتاوے ورسائل مثل الدرر السنیہ فی الردعلی الوہابیہ وغیرہا رد وہابیہ میں تالیف فرمائے سب حق وہدایت ہیں اور ان کا خلاف باطل وضلالت۔
حضرات! یہ جنت سنت کے آٹھ باب ہادی حق وصواب ہیں،جو صاحب بے پھیرپھار بے حیلہ انکار بکشادہ پیشانی ان پردستخط فرمائیں تو ہم ضرور مان لیں گے کہ وہ ہر گز وہابی نہیں،ورنہ ہر ذی عقل پر روشن ہوجائیگا کہ منکر صاحبوں کا وہابیت سے انکار نرا حیلہ ہی حیلہ تھا،مسمے پر جمنا اور اسم سے رمنا،اس کے کیا معنی ؎
منکر می بودن ودر رنگ مستان زیستن
(منکر ہونا اور مستیوں کے رنگ میں جینا۔ت)
وَاللہُ یَہۡدِیۡ مَنۡ یَّشَآءُ اِلٰی صِرٰطٍ مُّسْتَقِیۡمٍ﴿۲۱۳﴾[1] (الله تعالٰی جسے چاہتا ہے صراط مستقیم کی ہدایت عطا فرماتا ہے۔ت)
الحمد ﷲ کہ یہ مختصر بیان تصدیق مظہر حق وحقیق اوائل عشرہ اخیرہ ماہ مبارك ربیع الاول شریف سے چند جلسوں میں بدرسمائے تمام اوربلحاظ تاریخ"ازالۃ العار بحجر الکرائم عن کلاب النار"نام ہوا،و صلی اﷲ تعالٰی علٰی سیدنا ومولٰنا محمد واٰلہ واصحابہ اجمعین والحمد ﷲ رب العالمین۔
مسئلہ ٢٠٠: غرہ جمادی الاولٰی ١٣١٧ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید سنی المذہب ہے اور ہندہ زوجہ شیعی مذہب رکھتی ہے اور باہم کسی طریقہ پر عقد بھی ہوگیاہے ایسی حالت میں شرعًا ہمبستری یعنی مجامعت جائز ہے اور ایسی حالت میں جو اولاد ہوگی وہ نطفہ صحیح ہوگایا نہیں ؟ بینوا توجروا
الجواب:
آج کل کے روافض تبرائی علی العموم کافر مرتد ہیں شاید شاذو نادر ان میں کوئی مسلمان نکل سکے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع