دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

ابو نعیم حلیہ میں انس بن مالك رضی الله تعالٰی عنہ سے راوی،رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

اھل البدع شرالخلق والخلیقۃ [1]۔

بدمذہب لوگ سب آدمیوں سے بدتر اورسب جانوروں سے بدتر ہیں۔

علامہ مناوی نے تیسیر میں فرمایا:

الخلق الناس والخلیقۃ البھائم [2]۔

خلق سے مراد لو گ اور خلیقہ سے مراد جانور ہیں۔(ت)

لاجر م حدیث میں ان کی مناکحت سے ممانعت فرمائی،عقیلی وابن حبان حضرت انس بن مالك رضی الله تعالٰی عنہ سے راوی،رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

لاتجالسوھم،ولاتشاربوھم،ولاتؤاکلوھم ولاتناکحوھم  [3]۔

بدمذہبوں کے پاس نہ بیٹھو،ان کے ساتھ پانی نہ پیو،نہ کھانا کھاؤ،ان سے شادی بیاہ نہ کرو۔

دلیل ہفتم: کتابیہ سے نکاح کا جواز عدم ممانعت وعدم گناہ صرف کتابیہ ذمیہ میں ہے جو مطیع الاسلام ہوکر دارالاسلام میں مسلمانوں کے زیر حکومت رہتی ہو وہ بھی خالی از کراہت نہیں بلکہ بے ضرر مکروہ ہے،فتح القدیر وغیرہ میں فرمایا:

الاولی ان لایفعل ولایأکل ذیبحتھم الاللضرورۃ [4]۔

بہتر یہ ہے کہ بلاضرورت ان سے نکاح نہ کرے اور نہ ذبیحہ کھائے۔(ت)

مگر کتابیہ حربیہ سے نکاح یعنی مذکورہ جائز نہیں بلکہ عند التحقیق ممنوع وگناہ ہے،علمائے کرام وجہ ممانعت اندیشہ فتنہ قرار دیتے ہیں کہ ممکن کہ اس سے ایسا تعلق قلب پیدا ہو جس کے باعث آدمی دارالحرب میں وطن کرلے نیز بچے پر اندیشہ ہے کہ کفار کی عادتیں سیکھے نیز احتمال ہے کہ عورت بحالت حمل قید کی جائے تو بچہ غلام بنے،محیط میں ہے:

یکرہ تزوج الکتابیۃ الحربیۃ لان الانسان لایأمن ان یکون بینھا ولد فینشأ علی طبائع اھل الحرب ویتخلق باخلاقھم فلا

حربیہ کتابیہ عورت سے نکاح مکروہ ہے کیونکہ انسان اس بات سے بے فکر نہیں ہوسکتا کہ اس سے بچہ پیدا ہو تو وہ اہل حرب میں پرورش پائیگا اور انکے طور طریقے اپنالے گا اور پھر مسلمان اس بچے سے

 

 



[1] حلیۃ الاولیا ترجمہ ابومسعود موصلی دارالکتاب العربی بیروت ٨/٢٩١

[2] التیسیر شرح الجامع الصغیر تحت حدیث ماقبل مکتبہ امام شافعی الریاض سعودیہ ١/٣٨٣

[3] الضعفاء الکبیر للعقیلی حدیث ١٥٣ دارالکتب العلمیہ بیروت ١/١٢٦

[4] فتح القدیر فصل فی بیان المحرمات نوریہ رضویہ سکھر ٣/١٣٥

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن