30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
اذا قال الرجل للمنافق یاسید فقد اغضب ربہ [1]۔ |
جو شخص کسی منافق کو"سردار"کہہ کر پکارے وہ اپنے رب عزوجل کے غضب میں پڑے۔ |
امام حافظ الحدیث عبدالعظیم زکی الدین نے کتاب الترغیب والترھیب میں ایك باب وضع کیا :
|
الترھیب من قولہ لفاسق او مبتدع یاسیدی، او نحوھا من الکلمات الدالۃ علی التعظیم [2]۔ |
یعنی ان حدیثوں کا بیان جن میں کسی فاسق یابدمذہب کو"اے میرے سردار"یا کوئی کلمہ تعظیم کہنے سے ڈرانا۔ |
اوراس باب میں یہی حدیث انھیں روایات ابی داؤد ونسائی سے ذکر فرمائی۔جب صرف زبان سے"اے میرے سردار"کہہ دینا باعث غضب رب جل جلالہ ہے تو حقیقۃً سردار مالك بنالینا کس قدر سخت موجب غضب ہوگا والعیاذباﷲ رب العالمین۔
|
دلیل ششم: یٰۤاَیُّہَا النَّاسُ ضُرِبَ مَثَلٌ فَاسْتَمِعُوۡا لَہٗ ؕ[3] یٰۤاَیُّہَا النَّاسُ ضُرِبَ مَثَلٌ فَاسْتَمِعُوۡا لَہٗ ؕ[4]۔ ایحب احدکم ان تکون کریمتہ فراش کلب فکرھتموہ [5]۔ |
اے لوگوں! ایك مثل کہی گئی اسے کان لگا کر سنو،بیشك الله عزوجل حق بات فرمانے میں نہیں شرماتا۔ کیا تم میں کسی کوپسند آتا ہے کہ اس کی بیٹی یا بہن کسی کتے کے نیچے بچھے تم اسے بہت برا جانوگے۔ |
رب جل وعلا نے غیبت کو حرام ہونا اسی طرز بلیغ سے ادافرمایا:
|
اَیُحِبُّ اَحَدُکُمْ اَنۡ یَّاۡکُلَ لَحْمَ اَخِیۡہِ مَیۡتًا فَکَرِہۡتُمُوۡہُ ؕ[6]۔ |
کیا تم میں سے کوئی پسند رکھتا ہے کہ اپنے مردے بھائی کا گوشت کھائے،تویہ تمھیں برا لگا۔ |
[1] مستدرك للحاکم کتاب الرقاق دارالفکربیروت ٤/٣١١،شعب الایمان حدیث ٤٨٨٤ دارالکتب العلمیہ بیروت ٤/٢٣٠
[2] الترغیب والترھیب الترھیب من قولہ لفاسق او مبتدع یاسیدی الخ مصطفی البابی مصر ٣/٥٧٩
[3] القرآن الکریم ٢٢/٧٣
[4] القرآن الکریم ٣٣/٥٣
[5] سنن ابن ماجہ ابواب النکاح ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص١٣٩،مسند احمد بن حنبل مروی از مسند علی رضی الله عنہ دارالفکر بیروت ١/٨٦
[6] القرآن ٤٩/١٢
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع