دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

امام علامہ فخر الدین زیلعی تبیین الحقائق،پھر علامہ سید ابوالسعود ازہری فتح المعین،پھر علامہ سید احمد مصری حاشیہ درمختار میں فرماتے ہیں:

قد وجب علیھم اھانتہ شرعا [1]۔

ان پر اس کی اہانت ضروری ہے۔(ت)

علامہ محقق سعد الملۃ والدین تفتازانی مقاصد وشرح مقاصد میں فرماتے ہیں:

حکم المبتدع البغض والعداوۃ والاعراض عنہ والاھانۃ والطعن واللعن [2]۔

بد مذہب کے لیے حکم شرعی یہ ہے کہ اس سے بغض و عداوت رکھیں،روگردانی کریں،اس کی تذلیل وتحقیر بجالائیں۔اس سے طعن کے ساتھ پیش آئیں۔

لاجرم ثابت ہوا کہ بد مذہب کو سنیہ کاشوہر بنانا گناہ وناجائز ہے۔

دلیل پنجم: قال العلی الاعلی جل وجلا(الله بلند واعلٰی نے فرمایا): وَّاَلْفَیَا سَیِّدَہَا لَدَا الْبَابِ ؕ[3]ان دونوں نے زلیخا کے سید وسردار یعنی شوہر کو پایا دروازے کے پاس، ردالمحتار باب الکفاءۃ میں ہے:النکاح رق للمرأۃ و الزوج مالك [4]نکاح سے عورت کنیز ہوجاتی ہے اور شوہر مالک۔ اور رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

لاتقولوا للمنافق یاسید فانہ ان یکن سیدا فقدا سخطتم ربکم عزوجل [5]۔رواہ ابوداؤد و النسائی بسند صحیح عن بریدۃ بن الحصیب رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔

منافق کو"اے سردار"کہہ کر نہ پکارو کہ اگر وہ تمھارا سردار ہو تو بیشك تم نے اپنے رب عزوجل کو ناراض کیا۔(اس کو ابوداؤد اور نسائی نے صحیح سند کے ساتھ بریدہ بن حصیب رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیا ہے۔ت)

حاکم نے صحیح مستدرك میں بافادہ تصحیح اور بیہقی نے شعب الایمان میں ان لفظوں سے روایت کی کہ رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:


 

 



[1] طحطاوی علی الدرالمختار باب الامامۃ دارالمعرفۃ بیروت ١/٢٤٣

[2] شرح مقاصد المبحث الثامن حکم المومن دارالمعارف النعمانیہ لاہور ٢/٢٧٠

[3] ا لقرآن ١٢/٢٥

[4] ردالمحتار با ب الکفاءۃ داراحیاء التراث العربی بیروت ٢/٣١٧

[5] سنن ابی داؤد کتاب الادب آفتاب عالم پریس لاہور ٢/٣٢٤

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن