دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

وَسَآءَ سَبِیۡلًا ﴿۳۲﴾[1]

بہت بری راہ۔

جس طرح زنا حرام ہوا زنا کے پاس جانا بھی حرام ہوا اور یہ خیال کہ ممکن ہے اثر نہ ہو محض نافہمی اور عقل و نقل دونوں سے بیگانگی ہے داعی کے لیے مفضی بالدوام ہونا ضرور نہیں آخر بوس وکنارومس ونظر دواعی وطی داعی ہی ہونے کے باعث حرام ہوئے مگر ہرگز مستلزم ومفضی دائم نہیں۔

دلیل چہارم: قال المولی تبارك وتعالٰی(مولی تبارك وتعالٰی نے فرمایا):

اَلرِّجَالُ قَوّٰمُوۡنَ عَلَی النِّسَآءِ بِمَا فَضَّلَ اللہُ بَعْضَہُمْ عَلٰی بَعْضٍ[2]۔

مرد حاکم و مسلط ہیں عورتوں پر بسبب اس فضیلت کے جو الله نے ایك دوسرے پر دی۔

رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

اعظم الناس حقا علی المرأۃ زوجھا [3]۔رواہ الحاکم وصححہ عن ام المومنین الصدیقہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا۔

عورت پر سب سے بڑھ کر حق اس کے شوہر کا ہے(اسے حاکم نے روایت کیا اور ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی الله تعالٰی عنہا سے اس کی تصحیح کی۔ت)

رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

لوکنت امر احدا ان یسجد لاحد لامرت النساء ان یسجدن لازواجھن لما جعل اﷲ لھم علیھن من الحق ٤[4]۔ولوکان من قدمہ الی مفرق رأسہ قرحۃ تنجس بالقیح والصدید ثم استقبلتہ فلحستہ ماادت حقہ[5]۔رواہ ابوداؤد والحاکم بسند صحیح عن قیس بن سعد بن عبادۃ واحمد

اگرمیں کسی کو حکم کرتا کہ غیر خدا کو سجدہ کرے تو البتہ عورتوں کو حکم کرتا کہ اپنے شوہروں کو سجدہ کریں بسبب اس حق کے کہ الله عزوجل نے ان کے لیے ان پر رکھا ہے۔اور اگر شوہر کی ایڑی سے مانگ تك سارا جسم پھوڑا ہو جس سے پیپ اور گندا پانی جوش مارتا ہو عورت آکر اپنی زبان سے اسے چاٹ کر صاف کرے تو خاوند کا حق ادا نہ کیا(اس کو ابوداؤد

 


 

 



[1] القرآن ١٧/۳۲

[2] القرآن ٤/٣٤

[3] مستدرك للحاکم کتاب البروالصلۃ دارالفکر بیروت ٤/١٥٠

[4] سنن ابی داؤد باب فی حق الزوج علی المرأۃ آفتاب عالم پریس لاہور ١/٢٩١،المستدرك للحاکم کتاب النکاح دارالفکر بیروت ٢/١٨٧

[5] مسند احمد بن حنبل مروی از مسند انس بن مالك دارالفکر بیروت ٣/١٥٩

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن