دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

عن ابن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ حسن لشواھدہ ۔

نے حضرت عبدالله بن مسعود رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیااور اس کے شواہد کی بناپر اس حدیث کو انھوں نے حسن قرار دیا۔ت)

پانچویں حدیث میں ہے نبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

ایاك وقرین السوء فانك بہ تعرف [1]۔رواہ ابن عساکر عن انس بن مالك رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔

برے ہمنشین سے دور بھاگ کہ تو اسی کے ساتھ مشہور ہوگا(اس کو ابن عساکر نے حضرت انس بن مالك رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ت)

مولٰی علی کرم الله وجہہ الکریم فرماتے ہیں:

ماشئی ادل علی الشئی ولاالدخان علی النار من الصاحب علی الصاحب ٢[2]۔ذکرہ التیسیر۔

کوئی چیز دوسری پر اور نہ دھواں آگ پر اس سے زیادہ دلالت کرتا ہے جس قدر ایك ہمنشین دوسرے پر(اس کو تیسیر میں ذکر کیا گیا۔ت)

عقلاء کہتے ہیں گوش زدہ اثر ے دارد نہ کہ عمر بھر کان بھرے جانا۔پھر اس کے ساتھ دوسرا مؤید شوہر کا اس پر حاکم ہونا،مجربین کہتے ہیں: الناس علی دین ملوکھم [3](لوگ اپنے حکمرانوں کے دین پر ہوتے ہیں۔ت)

تیسرا مؤید عورت میں مادہ قبول وانفعال کی کثرت،وہ بہت نرم دل ہیں جلد اثر پذیر ہیں یہاں تك کہ اہل تجربہ میں موم کی ناك مشہور ہیں۔خود رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں: رویدك یاانجشہ بالقواریر [4](اے انجشہ! آبگینوں کو بچا کر رکھو۔ت) چوتھا مؤید،ان کاناقصات العقل والدین ہونا،یہ بھی رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے صحیح حدیث میں فرمایا کما فی الصحیحین(جیسا کہ صحیحین میں ہے۔ت)پانچواں مؤید،شوہر کی محبت،جس کا بیان آیت وحدیث سے گزرا اور رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

حبك الشئی یعمی ویصم ٥[5]۔رواہ احمد والبخاری

محبت اندھا بہرا کردیتی ہے(اسے احمد وبخاری

 


 

 



[1] کنزالعمال بحوالہ ابن عساکر حدیث٢٤٨٤٤ مکتبۃ التراث الاسلامی حلب ٩/٤٣

[2] التیسیر شرح الجامع الصغیر حدیث ماقبل کے تحت مکتبۃ امام شافعی الریاض السعودیہ ١/٤٠٢

[3] المقاصد الحسنہ حرف النون حدیث ١٢٣٩١ دارالکتب العلمیۃ بیروت ص٤٤١

[4] صحیح بخاری با ب المعاریض مندوحۃ عن الکذب الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ٢/٩١٧

[5] سنن ابو داؤد کتاب الادب باب فی الہوٰی آفتاب عالم پریس لاہور ٢/٣٤٣

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن