30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ان للزوج من المرأۃ لشعبۃ ماھی لشئی [1]۔رواہ ابن ماجۃ والحاکم عن محمد بن عبداﷲ بن جحش رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
عورت کے دل میں شوہر کے لیے جو راہ ہے کسی کے لیے نہیں(اس کو ابن ماجہ اور حاکم نے محمد بن عبدالله بن جحش رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیا ہے۔ت) |
آیت گواہ ہے کہ زن وشوئی وہ عظیم رشتہ ہے کہ خواہی نخواہی باہم انس ومحبت الفت ورافت پیدا کرتا ہے اور حدیث شاہدہے کہ عورت کے دل میں جو بات شوہرکی ہوتی ہے کسی کی نہیں ہوتی،اور بد مذہب کی محبت سم قاتل ہے،الله عزوجل فرماتا ہے: وَمَنۡ یَّتَوَلَّہُمۡ مِّنۡکُمْ فَاِنَّہٗ مِنْہُمْ ؕ[2]تم میں جو ان سے دوستی رکھے گا وہ انھیں میں سے ہوگا۔رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
المرء مع من احب[3]۔رواہ الائمۃ احمد والستۃ الاابن ماجہ عن انس والشیخان عن ابن مسعود واحمد ومسلم عن جابر وابوداؤد عن ابی ذر والترمذی عن صفوان بن عسال وفی الباب عن علی وابی ھریرۃ وابی موسٰی وغیرھم رضی اﷲ تعالٰی عنھم۔ |
آدمی کا حشر اسی کے ساتھ ہوگا جس سے محبت رکھتا ہے(اس کو امام محمد نے اور ابن ماجہ کے ماسوا صحاح ستہ کے ائمہ نے روایت کیاہے حضرت انس سے اور بخاری ومسلم نے ابن مسعود سے،احمد ومسلم نے جابر سے،ابوداؤد نے ابوذر سے،اور رترمذی نے صفوان بن عباس سے،اور اس باب میں علی،ابو ھریرہ،ابوموسٰی وغیرہم رضی الله تعالٰی عنہم سے بھی روایت ہے۔ت) |
دلیل سوم: قال اﷲ تعالٰی(الله تعالٰی نے فرمایا):
|
وَلَا تُلْقُوۡا بِاَیۡدِیۡکُمْ اِلَی التَّہۡلُکَۃِۚۖۛ[4]۔ |
اپنے ہاتھوں ہلاکت میں نہ پڑو اور بد مذہبی ہلاك حقیقی ہے۔ |
قال اﷲ تعالٰی(الله تعالٰی نے فرمایا): وَلَا تَتَّبِعِ الْہَوٰی فَیُضِلَّکَ عَنۡ سَبِیۡلِ اللہِ ؕ[5](اور خواہش کے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع