دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

کہ سنیہ عورت بھی بد مذہب کے تصرف میں جاسکے،عورت کے لیے کفاءت مرد بالاجماع ملحوظ جس کی بنا پراحکام مذکورہ متفرع ہوئے اورمرد بالغ کے حق میں کفاءت زن کا کچھ اعتبار نہیں کہ دناءت فراش وجہ غیظ مستفرش نہیں ہوتی۔

فی الدرالمختار الکفاءۃ معتبرۃ من جانب الرجل لان الشریفۃ تأبی ان تکون فراشًا للدنی ولاتعتبر من جانبھا لان الزوج مستفرش فلاتغیظہ دناءۃ الفراش [1]۔ملخصا

درمختار میں ہے کہ کفو مرد کی طرف سے معتبر ہے کیونکہ شریف عورت،حقیر مرد کی بیوی بننے سے انکاری ہوتی ہے اور عورت کی طرف سے مرد کے لیے ہم کفو ہونا معتبر نہیں ہے کیونکہ خاوند تو بیوی بنالیتا ہے خواہ عورت ادنٰی ہو،وہ اس وجہ سے عار نہیں پاتا۔ملخصا(ت)

وہابی توبد مذہب گمراہ ہے اگر کوئی زن شریفہ بے رضائے صریح ولی بروجہ مذکور کسی سنی صحیح العقیدہ صالح حائك سے نکاح کرلے یا غیر ولی غیرا ب وجد اپنی صغیرہ کو کسی ایسے سے بیاہ دے تو ناجائز وباطل ہوگا یا نہیں،ضرورباطل ہے پھر یہ سنی صالح کیا ان سے بھی گیا گزرا،اور نکاح مسلم ومسلمہ میں کیوں بطلان کا حکم ہوا،ھذا ولنرجع الٰی ماکنا فیہ(اس کو محفوظ کرو اور ہمیں اپنی بحث کی طرف لوٹنا چاہئے۔ت)یہ صورتیں بطلان نکاح بوجہ عدم کفاءت کی تھیں اوراگر ان کے سوا وہ صورت ہو جہاں عدم کفاءت مانع صحت نہیں تو پہلے اتنا سمجھ لیجئے کہ عرف فقہ میں جواز دومعنی پر مستعمل،ایك بمعنی صحت اور عقود میں یہی زیادہ متعارف،یہ عقد جائز ہے یعنی صحیح مثمرثمرات مثل افادہ ملك متعہ یا ملك یمین یا ملك منافع ہے اگرچہ ممنوع وگناہ ہو جیسے بیع وقت اذان جمعہ،دوسرے بمعنی حلت اور افعال میں یہی ز یادہ مروج،یہ کام جائز ہے یعنی حلال ہے،حرام نہیں،گناہ نہیں،ممانعت شرعیہ نہیں،بحرالرائق کتاب الطہارۃ بیان میاہ میں ہے:

المشائخ تارۃ یطلقون الجواز بمعنی الحل وتارۃ بمعنی الصحۃ وھی لازمۃ للاول من غیر عکس والغالب ارادۃ الاول فی الافعال والثانی فی العقود [2]۔

مشائخ لفظ"جواز"کو کبھی حلال ہونے کے معنٰی میں اور کبھی صحیح ہونے کے معنی میں استعمال کرتے ہیں جبکہ صحیح ہو نا حلال ہونے کو لازم ہے،غالب طورپر افعال میں حلال ہونے اور عقود میں صحیح ہونے کے معنی میں استعمال ہوتا ہے(ت)

اسی طرح علامہ سید احمد مصری نے حاشیہ در میں نقل کیا اور مقرر رکھا،درمختار میں ہے:


 

 



[1] درمختار باب الکفاءۃ مطبع مجتبائی دہلی ١/١٩٤

[2] بحرالرائق کتاب الطہارۃ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ١/٦٦

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن