30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
انہی میں ہے:
|
نفذ نکاح حرۃ مکلفۃ بلارضی ولی و بہ یفتی فی غیر الکفو بعدم جوازہ اصلاوھو المختار للفتوی لفساد الزمان فلاتحل مطلقۃ ثلثا نکحت غیر کفو بلارضی ولی بعد معرفتہ ایاہ فلیحفظ [1]۔ |
عاقلہ بالغہ نے ولی کی رضا کے بغیر نکاح کیا تو نکاح نافذہوگا اور غیر کفو میں عدم جوازکا فتوی دیا جائیگا اور یہی فتوی کے لیے مختار ہے کیونکہ زمانہ میں فساد آگیا ہے،تو مطلقہ ثلاثہ بھی اگر ولی کی رضا کے بغیر غیر کفومیں نکاح کرے تو پہلے خاوند کے لیے حلال نہ ہوگی جبکہ ولی کو یہ معلوم ہو کہ وہ غیر کفو ہے یا د رکھو۔(ت) |
ردالمحتارمیں ہے:
|
لایلزم التصریح بعدم الرضا بل السکوت منہ لایکون رضی وقولہ بلارضی یصدق بنفی الرضی بعد المعرفۃ و بعدمھا و بوجود الرضی مع عدم المعرفۃ ففی ھذہ الصور الثلثۃ لاتحل وانما تحل فی الصورۃ الرابعۃ وھی رضی الولی بغیر الکفو مع علمہ بانہ کذلك اھ ح [2]ا ھ الکل مختصر۔ |
ولی کو اپنی عدم رضا مندی کے اظہار کے لیے تصریح ضروری نہیں ہے بلکہ اس بارے میں اس کا خاموش رہنا ہی عدم رضا ہے اس کے قول"بغیر رضا"کا مصداق کفو غیر کفو کے علم کے بعد اور اسی طرح علم کے بغیر رضاکی نفی اور غیر کفو کا علم نہ ہونے پر رضامندی،ان تین صورتوں میں حلال نہ ہوگی،صرف چوتھی صورت میں حلال ہے اور وہ یہ ہے کہ ولی کو غیر کفو کا علم ہو اور اس کے باوجود وہ نکاح پر راضی ہو اھ ح تمام اختصارًا(ت) |
اس تقریر منیر سے اس شبہہ کا ایك جواب حاصل ہوا جویہاں بعض اذہان میں گزرتا ہے کہ جب اہل کتاب سے مناکحت جائز ہے تو مبتدعین ان سے بھی گئے گزرے،غیر مقلد مسلم ہے پھر نکاح مسلم ومسلمہ میں کیا توقف،اہل کتاب سے مناکحت کے کیا معنی،آیا یہ کہ مسلمان مرد کا کتابیہ کافرہ کو اپنے نکاح میں لانا،اس کے جواز وعدم جواز سے ہم ان شاء الله تعالٰی عنقریب بحث کریں گے یہاں اسی قدر کافی ہے کہ مسئلہ دائرہ میں عورت سنیہ اور مرد وہابیہ کے نکاح سے بحث ہے،عورت کا مرد پرقیاس کیونکر صحیح،آخر وہ کیا فرق تھا جس کے لیے شرع مطہر نے کتابی سے مسلمہ کا نکاح زنا مانااور مسلم کا کتابیہ سے صحیح جانا،اگر مسلمان مرد کسی کافرہ کو اپنے تصرف میں لاسکے تو کیا ضرور ہے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع