30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ولاتناکحوھم [1]۔ |
اور بیاہ شادی نہ کرو۔ |
او رمولانا شاہ عبدالعزیز صاحب کی تفسیر سے نقل کیا ہے کہ:
|
ہر کہ با بدعتیان انس ودوستی پیدا کند نورایمان و حلاوت آں ازوے برگیرند [2]۔ |
جو شخص بد عقیدہ لوگوں سے دوستی اورپیار کرتاہے اس سے نورایمان سلب ہوجاتا ہے۔(ت) |
اور طحطاوی حاشیہ درمختار سے نقل کیا:
|
من کان خارجا من ھذہ المذاھب الاربعۃ فی ذٰلك الزمان فھو من اھل البدعۃ والنار [3]۔ |
جو اس زمانے میں ان چاروں مذہب سے خارج ہو وہ بدعتی اور دوزخی ہے۔ |
کثرت سے علمائے مشاہیر کی اس پر مہریں ہیں،بالجملہ اگر غیر مقلد عقیدہ کفریہ رکھتا ہو تو اس سے نکاح محض باطل وزنا ہے کہ مسلمان عورت کا کافر سے نکاح اصلًا صحیح نہیں اور اگر عقیدیہ کفریہ نہ بھی رکھتا ہو تو بدمذہب سے مناکحت بحکم آیت وحدیث منع ہے،حدیث اوپر گزری،اور آیت یہ ہے قال الله تعالٰی:
|
وَلَا تَرْکَنُوۡۤا اِلَی الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡا فَتَمَسَّکُمُ النَّارُ ۙ [4]۔ |
نہ میل کرو ظالموں کی طرف کہ تمھیں چھوئے گی آگ دوزخ کی۔ |
ناظم ندوہ نے اپنے فتوی عدم جواز نکاح سنیہ وشیعہ مطبوعہ مطبع نظامی میں اسی آیت سے استدلال کیا ہے والله اعلم بالصواب والیہ المرجع والمآب۔
الساطر الوازر المعتصم بذیل سیدہ ومولاہ امیر المومنین سیدن الصدیق العتیق التقی عبدالوحید غلام صدیق الحنفی الفردوسی العظیم آبادی عفاعنہ ربہ ذوالایادی۔
فتوائے علمائے پٹنہ
(١)اصاب من اجاب(جو جواب دیا گیا ہے درست ہے۔ت)حافظ محمد فتح الدین پنجابی(صدر مجلس اہلسنت پٹنہ،مقیم مرشد آباد)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع