دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

اور ساس اگرچہ رضاعی ہو یعنی زوجہ کی رضاعی ماں یا رضاعی نانی دادی عیاذاً باﷲ اس سے زنا بلکہ دواعی وطی بھی یعنی بشہوت اس کے کسی جز وبدن کو چھوجانا اگرچہ ایسے حائل کے ساتھ کہ اس کے جسم کی گرمی اسے محسوس ہونے سے منع نہ کرے یا بشہوت اس کی فرج داخل پر نظر پڑجانا جبکہ یہ دواعی دواعی رہیں یعنی ان سے انزال واقع نہ ہو اگرچہ وہ زنا یا داعی زنادانستہ ہو یا بھول کر یا دھوکے سے یا کسی کے جبر واکراہ سے بہرحال زوجہ کو حرام ابدی اور نکاح کو فاسد کردیتا ہے،عورت کو فوراً چھوڑدینا اور اس نکاح فاسد شدہ کو فسخ کرنا واجب ہوجاتا ہے اب زوجہ کبھی اس کے لیے حلال نہ ہوگی نہ کبھی اس سے نکاح کرسکتا ہے۔یہی مذہب ہمارے جمیع ائمہ اور امام احمد اورا مام مالک فی احد الروایتین(دو روایتوں میں سے ایک روایت میں۔ت)اور اکابر صحابہ مثل امیر المومنین عمرفاروق اعظم وحضرت عبداﷲ بن مسعود وحضرت عبداﷲ بن عباس فی الاصح عنہ(ان سے اصح روایت میں۔ت)اور حضرت ام المومنین صدیقہ وابی بن کعب وجابر بن عبداﷲ وعمران بن حصین اور جمہور تابعین مثل امام حسن بصری وامام ابراہیم نخعی وامام طاؤس وامام عطا بن ابی رباح وامام مجاہد وامام سعید بن المسیب وامام سلیمٰن بن یسار وامام حماد بن ابی سلیمن وغیرہم ائمہ دین رحمۃ اﷲ تعالٰی علیہم اجمعین کا ہے۔

کما ذکر ہ فی الفتح وغیرہ وفی الدرالمختار حرم اصل مزنیۃ وممسوسۃ بشھوۃ ولو بشعر علی الرأس بحائل لایمنع الحرارۃ والمنظور الی فرجھا الداخل وفروعھن مطلقا اذا لم ینزل فلو انزل مع مس او نظر فلاحرمۃ ولافرق فیما ذکربین عمدو نسیان و خطاء واکراہ [1] اھ ملتقطا،وفی ردالمحتار قال فی البحرار ادبحرمۃ المصاہرۃ الحرمات الاربع حرمۃ المرأۃ علی اصول الزانی وفروعہ نسباورضاعاوحرمۃ اصولھا وفرو عھا علی الزانی نسبا ورضاعا کمافی الوطی الحلال [2]۔واﷲ تعالٰی اعلم

جیساکہ اس کو فتح وغیرہ میں ذکر کیا ہے اور درمختار میں ہے کہ مزنیہ اور وہ عورت جس کو حرارت بدنیہ سے مانع چیز کے بغیر شہوت کے ساتھ مس کیا ہو خواہ سرکے بالوں کو مس کیا ہو اور وہ عورت جس کی فرج داخل پر شہوت سے نظر پڑی ہو تو ان عورتوں کے اصول و فروع اس مرد پر مطلقا حرام ہوجاتے ہیں بشرطیکہ اس وقت اس کو انزال نہ ہوا ہو او رنظر یا مس کے وقت انزال ہوجائے تو حرمت ثابت نہ ہوگی اس میں فرق نہیں خواہ قصدا ہو یا بھول کر یا خطاء یا جبراً ہو اھ ملتقطا،اور ردالمحتار میں ہے بحر میں کہا ہے کہ حرمت مصاہرت سے چار حرام مرادہیں۔مرد پر عورت کے اصول و فرو ع نسبی ورضاعی اور عورت پر مردکے اصول فروع نسبی ورضاعی،جیسا کہ وطی حلال میں ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔(ت)

_______________


 

 



[1] درمختار فصل فی المحرمات مجتبائی دہلی ١/١٨٨

[2] ردالمحتار فصل فی المحرمات داراحیاء التراث العربی بیروت ٢/٢٧٩

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن