دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

فی التاریخ وابوداؤد عن ابی الدرداء وابن عساکر بسند حسن عن عبداﷲ بن انیس والخرا ئطی فی الاعتلال عن ابی برزۃ الاسلمی رضی اﷲ تعالٰی عنہم۔

بخاری نے اپنی تاریخ میں اور ابو داؤد نے ابودرداء رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے،اور ابن عساکرنے اس کو عبداﷲ بن انیس رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے،اور خرائطی نے اعتلال میں ابو برزہ اسلمی رضی اﷲ تعالٰی عنہم سے روایت کیا ہے۔(ت)

دل پلٹتے،خیال بدلتے کچھ دیر نہیں لگتی اﷲ عزوجل اپنے حفظ وامان ہی میں رکھے،رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

ان القلوب بین اصبعین من اصابع اﷲ یقلبھا کیف یشاء [1]۔رواہ احمد و الترمذی والحاکم عن انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ ورجالہ رجال مسلم۔

دل اﷲ تعالٰی کے خاص تصرف میں ہیں جس طرح چاہتا ہے ان کو پھیرتا ہے۔اس کو حاکم نے،احمد اور ترمذی نے انس بن مالک رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا ہے۔اور اس سند کے راوی رجال امام مسلم ہیں۔(ت)

اور اپنی بیٹی دینا تو سخت قہر،قاتل زہر ہے کہ عورتیں مغلوب ومحکوم ہوتی ہیں،قال اﷲ تعالٰی: اَلرِّجَالُ قَوّٰمُوۡنَ عَلَی النِّسَآءِ [2] (مرد،عورتوں کے منتظم ہیں۔ت) پھر انھیں شوہر کی محبت بھی ماں سے باپ سے تمام دنیا سے زیادہ ہوتی ہے،حدیث میں ہے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

ان للزوج من المرأۃ لشعبۃ ماھی لشیئ ٣[3]۔رواہ ابن ماجۃ والحاکم عن محمد بن عبداﷲ بن جحش رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔

خاوند کے لیے بیوی کو خاص محبت ہوتی ہے جو کسی دوسرے سے نہیں۔اس کو ابن ماجہ اور حاکم نے محمد بن عبداﷲ بن جحش رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا ہے۔(ت)

پھر وہ نرم دل بھی زائد ہیں،رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

رویدک یا انجشۃ بالقواریر [4]۔

اے انجشہ(رضی اﷲ تعالٰی عنہ)نرم ونازک عورتوں کا پاس کر۔(ت)

 


 

 



[1] مسند احمد بن حنبل مروی از عبداللہ بن عمر دارالفکربیروت ٢/١٦٨

[2] القرآن ٤/٣٤ 

[3] مستدرک للحاکم کتاب معرفۃ الصحابہ دارالفکر بیروت ٤/٦٢

[4] صحیح بخاری باب المعاریض،مندوحۃ عن الکرب قدیمی کتب خانہ کراچی ٢/٩١٧

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن