دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

الجواب:

جو ان میں کوئی عقید ہ کفر رکھتا ہے جیسے آج کل کے عام رافضی،اس کے ساتھ کسی کا نکاح ہوہی نہیں سکتا یہاں تک کہ خود اس کے ہم مذہب کابھی،اور جو بد مذہب عقائد کفر سے بچا ہو اس کے ساتھ نکاح اگر چہ بایں معنی درست کہ کرلیں تو درست ہوجائے گا زنا نہ ہوگا مگر بد مذہبوں کے ساتھ ایسا بڑا علاقہ پیدا کرنے سے دور بھاگنا لازم،زوجیت وہ عظیم رشتہ ہے کہ خواہی نخواہی باہم انس ومحبت والفت پیدا کرتا ہے،قال اﷲ تعالٰی:

وَ مِنْ اٰیٰتِہٖۤ اَنْ خَلَقَ لَکُمۡ مِّنْ اَنۡفُسِکُمْ اَزْوٰجًا لِّتَسْکُنُوۡۤا اِلَیۡہَا وَ جَعَلَ بَیۡنَکُمۡ مَّوَدَّۃً وَّ رَحْمَۃً ؕ اِنَّ فِیۡ ذٰلِکَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یَّتَفَکَّرُوۡنَ ﴿۲۱[1]۔

اﷲ کی نشانیوں سے ہے کہ اس نے بنائیں تمھارے لیے تمھاری ہی جنس سے جو روئیں کہ تم ان کی طرف رغبت کرو ان سے مل کر چین پاؤ اور تمھارے آپس میں دوستی اور مہر رکھی،بیشک اس میں ٹھیک نشانیاں ہیں سوچنے والوں کے لیے،

اور بد مذہب سے دوستی پیدا ہونی اس کی محبت دل میں آنی دین کو سخت نقصان دیتی ہے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:المرء مع من احب [2]  آدمی کا حشراس کے ساتھ ہوگا جس سے محبت رکھتاہے۔فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:

الرجل علی دین خلیلہ فلینظر احدکم من یخالل [3]۔رواہ ابوداؤد والترمذی عن ابی ھریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ باسناد حسن۔

آدمی اپنے خاص دوست کے دین پر ہوتا ہے تو غور کرے کہ کس سے دوستی کرتا ہے۔(ا س کو ابوداؤد اور ترمذی نے ابوھریرہ

رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے سند حسن کے ساتھ روایت کیا ہے۔ (ت)

انہی آیات واحادیث سے یہ بھی واضح ہوا کہ بدمذہب عورت کو نکاح میں لاتے وقت یہ خیال کرلینا کہ ہم اس پر غالب ہیں اس کی بدمذہبی ہمیں کیا نقصان دے گی بلکہ اسے سنی کریں گے محض حماقت ہے یہ رشتہ تو دوستی میل رغبت میل محبت مہر پیدا کرتاہے اور محبت میں آدمی اندھا بہرا ہوجاتا ہے،حدیث میں فرمایا:

حبک الشیئ یعمی ویصم ٤[4]۔رواہ احمد والبخاری

شیئ کی محبت تجھے اندھا اور بہرا کردیتی ہے۔اس کو احمد،

 


 

 



[1] القرآن ٣٠/٢١

[2] صحیح مسلم باب المرء مع من قدیمی کتب خانہ کراچی ٢/٣٣٢

[3] سنن ابو داؤد با ب من یؤمر ان یجالس الخ آفتاب عالم پریس لاہور ٢/٣٠٨

[4] مسند احمد بن حنبل مرویات ابوالدرداء دارالفکر بیروت ٦/٤٥٠

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن