30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
الثقات،وقال النسائی لیس بثقہ،وقال الدارقطنی لا یترک،وقال ایضا ضعیف قدروی عنہ البخاری و یوبّخونہ علی ھذا،وکذا ذکرہ ابوداؤد ووھاہ جدا[1]۔ |
تائیدنہ ہوئی،اور اس کو ابن حبان نے ثقہ لوگوں میں شمار کیا ہے،اور نسائی نے کہا کہ ثقہ نہیں ہے،اور دارقطنی نے کہا کہ یہ متروک نہیں،اور ضعیف بھی کہا ہے،اور بخاری نے اس سے روایت کیا ہے اس وجہ سے امام بخاری پر طعن بھی ہوا ہے،ابوداؤد نے یوں ہی کہا اور اس کو بہت کمزور قرار دیا۔ (ت) |
تقریب میں ہے:صدوق،کف فساء حفظہ [2](صدوق ہے۔اس کا حفظ کمزور ہوگیا تھا۔ت)تہذیب التہذیب میں ہے: قال البخاری مات ٢٣٦ [3](امام بخاری رحمہ اﷲ تعالٰی نے فرمایا: وہ ٢٣٦ میں فوت ہوا۔ت)پر ظاہر کہ اس حدیث کے راوی یہی اسحق بن محمد فروی متکلم فیہ ہیں نہ کہ وہ اسحق بن عبداﷲ فروی متروک،بہر حال ایک موضع کلام تو ا س کی سند میں یہ ہے۔
ثانیا اقول: دوسرا محل کلام اسحق مذکور کے شیخ عبداﷲ میں ہے ائمہ محدثین کا ان میں کلام معروف ہے،امام ترمذی نے باب فیمن یستیقظ بللاولایذکر احتلاما(با ب جو نیند سے بیدار ہوکر کپڑے پر رطوبت پائے مگر احتلام یاد نہ ہو۔ت) میں ایک حدیث ان سے روایت کرکے فرمایا:
|
عبداﷲ ضعفہ یحٰیی بن سعید من قبل حفظہ فی الحدیث [4]۔ |
عبداﷲ کو امام یحیٰی بن سعید قطان نے نقصانِ حافظہ کی رو سے حدیث میں ضعیف بتایا۔ |
اسی کے ابواب الصلوٰۃ باب ماجاء فی الوقت الاول من الفضل(ابواب الصلوٰۃ،باب اول وقت کی فضیلت کے بیان میں۔ت)میں ہے:
|
عبداﷲ بن عمرالعمری لیس ھو بالقوی عنداھل الحدیث [5]۔ |
عبداﷲ بن عمر العمری محدثین کے نزدیک چنداں قوی نہیں۔ |
امام نسائی نے کہا قوی نہیں،امام علی بن مدینی نے کہا ضعیف ہیں،ابن حبان نے کہا:
|
کان ممن غلب علیہ الصلاح والعبادۃ حتی |
صلاح وعبادت نے ان پر یہاں تک غلبہ کیا کہ حفظِ |
[1] میزان الاعتدال حرف الالف ترجمہ ٧٨٥ دارالمعرفۃ بیروت ١/١٩٩
[2] تقریب التہذیب حرف الالف ترجمہ ٣٨١ دارالکتب العلمیہ بیروت ١/٨٤
[3] تہذیب التہذیب حرف الالف ترجمہ ٤٦٦ دائرۃ المعارف النظامیہ حیدرآباد بھارت ١/٢٤٨
[4] جامع الترمذی ابواب الطہارۃ باب فیمن یستیقظ ویری بللاالخ امین کمپنی کتب خانہ رشیدیہ دہلی ١/١٦
[5] جامع الترمذی باب ماجاء فی الوقت الاول الخ امین کمپنی کتب خانہ رشیدیہ دہلی ١/٢٤
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع