دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

التہذیب(جیسا کہ اس کو ابن سعداور بہت سے حضرات نے بیا ن کیا ہے یہی صحیح ہے جیساکہ تہذیب التہذیب میں ہے۔ت)یحیٰی بن معلی نے کہ طبقہ حادیہ عشرہ سے ہیں ا سے کہاں پایا۔

دوم اس کے بھائی کے پوتے اسحق بن محمد بن اسمعیل بن عبداﷲ بن ابی فروہ یہ تبع تابعین سے بھی نہیں،ان کے تلامذہ سے ہیں،رجال بخاری وترمذی وابن ماجہ سے،امام بخاری کے استاذ ہیں،٣٢٦ھ میں انتقال کیایہ ہرگز متروک نہیں،امام بخاری نے خود جامع صحیح میں ان سے روایت کی تووہ ان کی نسبت "ترکوہ" کیونکر فرماتے،ابن حبان نے انھیں ثقات میں ذکرکیا،اور ابو حاتم وغیرہ نے صدوق کہا،البتہ کلام سے خالی یہ بھی نہیں،امام نسائی نے کہا ثقہ نہیں،امام دارقطنی نے کہا ضعیف ہیں،ائمہ مجتہدین امام بخاری پر ان سے روایت کرنے میں معترض ہیں،امام ابو حاتم نے کہا مضطرب الحدیث ہیں آنکھیں جانے کے بعد بارہا ہوتا کہ جیساکوئی سکھادیتا ویسے ہی روایت کرنے لگتے۔عقیلی نے کہا امام مالک سے بکثرت وہ حدیثیں روایت کیں جن پر ان کا کوئی متابع نہیں،امام ابوداؤد نے سخت ضعیف کہا،امام الشان نے فرمایا آنکھیں جاکر حفظ خراب ہوگیاتھا،امام حافظ عبدالعظیم منذری کی ترغیب میں ہے:

اسحق بن محمد بن اسمعیل بن ابی فروہ الفروی صدوق روی عنہ البخاری فی صحیحہ،وقال ابوحاتم وغیرہ صدوق،وذکرہ ابن حبان فی الثقات و وھاہ ابوداؤد وقال النسائی لیس بثقۃ [1]۔

اسحق بن محمد بن اسمعیل بن ابی فروہ الفروی صدوق ہے،اس سے بخاری نے اپنی صٰحیح میں روایت کیا ہے،اور ابوحاتم وغیرہ نے کہا یہ صدوق ہے،اس کو ابن حبان نے ثقہ راویوں میں شمار کیا ہے،اور ابوداؤد نے اس کو کمزور بتایا ہے اور نسائی نے کہا یہ ثقہ نہیں ہے۔(ت)

میزان الاعتدال میں ہے:

ھو صدوق فی الجملۃ،صاحب حدیث،قال ا بوحاتم صدوق ذھب بصرہ فربما لقن وکتبہ صحیحۃ،وقال مرۃ مضطرب،وقال العقیلی جاء عن مالک باحادیث کثیرۃ لایتابع عن مالک باحادیث کثیرۃ لایتابع علیھا،وذکرہ ابن حبان فی

وہ مجموعی طور پر صدوق ہے اور صاحب حدیث ہے،ابوحاتم نے کہا یہ صدوق ہے اور اس کی نظر ضائع ہوگئی تھی اور بعض اوقات دوسرے کی بات مان لیتا تھا اور اس کی کتب حدیث صحیح ہیں،اور انھوں نے کبھی ا س کو مضطرب قرار دیا ہے، اور عقیلی نے کہا کہ اس نے امام مالک سے کثیر روایات ذکرکیں لیکن ان کی

 


 

 



[1] الترغیب والترھیب باب ذکر الرواۃ المختلف فیہم الخ مصطفی البابی مصر ٤/٥٦٧

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن