30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
بن ابی فروہ [1]۔ |
سے روایت حلال نہیں۔ |
امام ترمذی نے ابواب الفرائض باب ماجاء فی ابطال میراث القاتل میں حدیث:
|
القاتل لایرث٢[2] بطریق اسحق بن عبداﷲ عن الزھری عن حمید بن عبدالرحمن عن ابی ھریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ،روایت کرکے فرمایا ھذا حدیث لا یصح واسحق بن عبداﷲ بن ابی فروۃ قد ترکہ بعض اھل العلم منھم احمد بن حنبل [3]۔ |
قاتل وارث نہیں ہوگا،اس حدیث کو اسحق بن عبداللہ، انھوں نے زہری انھوں نے حمید بن عبدالرحمن انھوں نے حضرت ابو ھریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کرکے فرمایا یہ حدیث صحیح نہیں کہ اسحق بن عبداﷲ بن ابو فروہ کو بہت سے اہل علم نے متروک قرار دیا ہے ان میں سے امام احمد بن حنبل ہیں۔(ت) |
ابوالفرج نے موضوعات میں حدیث:
|
الصبحۃ تمنع الزرق [4]بطریق اسمعیل بن ابی عیاش عن ابی فروۃ عن محمد بن یوسف عن عمر وبن عثمن بن عفان عن ابیہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ روایت کرکے کہا ھذا حدیث لایصح وابن ابی فروۃ متروک [5](ملخصا) |
الصبحۃ تمنع الزرق(صبح کو سونا زرق کی(برکت)کے لیے مانع ہے)والی حدیث کو اسماعیل بن عیاش انھوں نے ابن ابی فروہ انھوں نے محمد بن یوسف انھوں نے عمرو بن عثمان بن عفان انھوں نے اپنے والد رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کرکے کہا یہ صحیح نہیں کیونکہ ابن ابی فروہ متروک ہے ملخصا(ت) |
امام خاتم الحفاظ نے لآلی میں اس پر تقریر فرمائی اورتعقبات میں بھی اس جرح پر جرح کی،غرض یہ بالاتفاق متروک ہے مگریہ قدیم ہے ١٣٦ھ میں ا نتقال کیا قالہ ابن ابی فدیک [6](یہ ابن ابی فدیک نے کہا ہے۔ت) یا ١٤٤ھ میں کماقالہ ابن سعد وغیرہ واحمد وھذا ھوالصحیح [7] کمافی تہذیب
[1] میزان الاعتدال حرف الالف ترجمہ ٧٦٨ دارالمعرفۃ بیروت ١/١٩٣،تہذیب التہذیب ترجمہ ٤٤٩ حیدرآباددکن ١/٢٤١
[2] جامع الترمذی باب ماجاء فی ابطال میراث القاتل امین کمپنی کتب خانہ رشیدیہ دہلی ٢/٣٢
[3] جامع ترمذی ابواب الفرائض باب ماجاء فی ابطال میراث القاتل امین کمپنی کتب خانہ رشیدیہ دہلی ٢/٣٢
[4] موضوعات ابن جوزی کتاب النوم نوم الصبحۃ دارالفکر بیروت ٣/٦٨
[5] موضوعات ابن جوزی کتاب النوم نوم الصبحۃ دارالفکر بیروت ٣/٦٨
[6] تہذیب التہذیب حرف الالف ترجمہ ٤٤٩ دارئرۃ المعارف النظامیہ حیدر آباد بھارت ١/٢٤٢
[7] تہذیب التہذیب حرف الالف ترجمہ ٤٤٩ دائرۃ المعارف النظامیہ حیدر آباد بھارت ١/٢٤٢
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع