30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
علل متناہیہ میں فرمایا:
|
قد رواہ اسحق بن محمد الفروی عن عبداﷲ بن عمر عن نافع عن ابن عمر قال قال رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم لایحرم الحرام الحلال قال یحٰیی الفروی کذاب وقال البخاری ترکوہ [1]۔انتہی۔ |
یعنی یہ حدیث اسحٰق بن محمد فروی نے بسند خود حضرت عبداﷲ بن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے روایت کی کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا: حرام حلال کو حرام نہیں کرتا،امام یحیٰی بن معین نے فرمایا: فروی کذاب ہے۔امام بخاری نے فرمایا محدثین کے نزدیک متروک ہے۔انتہی |
وانا اقول: وباﷲ التوفیق سبحٰن من لاینسی(اور میں کہتا ہوں اﷲ تعالٰی سے ہی توفیق ہے پاک ہے وہ ذات جو بھولتی نہیں۔ت)حافظین جلیلین عبدالحق وابی الفرج کو التباس واقع ہوا اسحق بن ابی فروہ خواہ اسحق فروی۔دو ہیں: ایک اسحق بن عبداﷲ بن ابی فروہ تابعی معاصر وتلمیذ امام زہری رجال ابوداؤد،و ترمذی وابن ماجہ ہے۔یہی متروک ہے،اسی کو امام بخاری نے ترکوہ فرمایا کما فی تھذیب التھذیب و میزان الاعتدال وغیرھما(جیسا کہ تہذیب التہذیب اور میزان الاعتدال وغیرہما میں ہے۔ت)تہذیب التہذیب میں ہے:قال ابو زرعۃ وجماعۃ متروک[2]ابو زرعہ اور ایک جماعتِ ائمہ نے فرمایا: متروک ہے۔ت)میزان میں ہے؛
|
لم اراحدامشاہ وقال ابن معین وغیرہ لایکتب حدیثہ [3]۔ |
میں نے کسی کو نہ دیکھا کہ اسے رواں کیا یعنی ا س کی روایت کو کچھ بھی معتبر سمجھاہو۔امام ابن معین وغیرہ نے فرمایا اس کی حدیث لکھی تک نہ جا ئے۔ |
دونوں کتابوں میں ہے:
|
نھی احمد بن حنبل عن حدیثہ وقال ابراھیم الجوزجانی سمعت احمد بن حنبل یقول لاتحل الروایۃ عندی عن اسحٰق |
امام احمد بن حنبل نے اس کی حدیث نقل کرنے سے منع فرمایا: ابراہیم جوزجانی نے کہا میں نے امام احمدبن حنبل کو فرماتے سنا کہ میرے نزدیک اسحق بن ابی فروہ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع