30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
فنظر الیھن وقال من ھؤلاء النسوۃ،قلنا یارسول اﷲ نسوۃ تمتعنا منھن،قال فغضب رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم حتی احمرت وجنتاہ،وتمعر وجھہ وقام فینا خطیبا،فحمد اﷲ واثنٰی علیہ ثم نھٰی عن المتعۃ [1]۔ |
انھیں دیکھا اور فرمایا یہ عورتیں کون ہیں؟ ہم نے عرض کی یا رسول اللہ! ان سے ہم نے متعہ کیا ہے،یہ سن کر حضور اقد س صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے غضب فرمایا،یہاں تك کہ دونوں رخسارہ مبارك سرخ ہوگئے اور چہر ہ انور کار نگ بدل گیا،خطبہ فرمایا الله تعالٰی کی حمد وثناء بیان کی پھر متعہ کا حرام ہونا بیان فرمایا،صلی الله تعالٰی علیہ وسلم۔والله تعالٰی اعلم۔ |
مسئلہ ١٩٤: ا زملك بنگالہ شہر چاٹگام کاکس بازار مرسلہ مولوی عبدالحمید صاحب ٣ رمضان المبارك ١٣١٥ھ
|
چہ می فرمایند علمائے دین اند رینکہ نکاح کردن زوجہ برادر حقیقی صغیرخود جائز ست یا نہ؟ بینوا تو جروا۔ |
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ چھوٹے سگے بھائی کی بیوی سے نکاح کرنا جائز ہے یا نہیں؟ بینواتوجروا |
الجواب
|
جائز ست بالاتفاق بعد افتراق بموت یا طلاق برادر اصغر باشد یا اکبر۔قال الله عزوجل،واحل لکم ماوراء ذالکم [2]۔والله تعالٰی اعلم |
چھوٹے یا بڑے بھائی کے طلاق دینے یافوتیدگی کے سبب جدائی کے بعد بالاتفاق جائز ہے۔ الله تعالٰی نے فرمایا محرمات مذکورہ کے سوا تمہارے لیے حلال ہیں۔والله تعالٰی اعلم۔(ت) |
___________________
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع