30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ظاہر ہے کہ متعہ بھی مستی نکالنے پانی گرانے کا صیغہ ہے۔نہ قید رکھنے بی بی بنانے کا،صحیح مسلم شریف میں حدیث حضرت سبرہ بن معبدہ جہنی رضی الله تعالٰی عنہ سے ہے،رسو ل الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:
|
یاایھاالناس انی کنت اذنت لکم فی الاستمتاع من النساء وان اﷲ عزوجل قد حرم ذٰلك الٰی یوم القیامۃ [1]۔ |
اے لوگوں! میں نے پہلے تمھیں اجازت دی تھی عورتوں کے ساتھ متعہ کرنے کی،اور اب بیشك الله عزوجل نے اسے حرام کردیا قیامت تک۔ |
صحیح بخاری وصحیح مسلم میں حضرت امیر المومنین مولی علی کرم الله وجہہ سے ہے:
|
ان رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نھی عن متعۃ النساء یوم خیبر وعن لحوم الحمر الانسیۃ [2]۔ |
بیشك رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے غزوہ خیبر کے دن عورتوں سے متعہ اور گدھے کا گوشت حرام فرمادیا۔ |
جامع الترمذی شریف میں حضرت عبدالله بن عباس رضی الله تعالٰی عنہ سے ہے:
|
قال انما کانت فی اول الاسلام کان الرجل یقدم البلدۃ لیس لہ معرفۃ فیتزوج المرأۃ بقدر مایری انہ یقیم فتحفظ لہ متاعہ وتصلح لہ شانہ حتی اذا نزلت الآیۃ الاعلی ازواجھم اوماملکت ایمانھم قال ابن عباس فکل فرج سواھما فھو حرام[3]۔ |
متعہ ابتدائے اسلام میں تھا مرد کسی شہر میں جاتا جہاں کسی سے جان پہچان نہ ہوتی تو کسی عورت سے اتنے دنوں کے لیے عقد کرلیتا جتنے روز اس کے خیال میں وہاں ٹھہرنا ہوتا،وہ عورت اس کے اسباب کی حفاظت اس کے کاموں کی درستی کرتی،جب یہ آیت شریفہ نازل ہوئی کہ سب سے اپنی شرمگاہیں محفوظ رکھو سوا بیبیوں اور کنیزوں کے اس دن سے ان دو کے سوا جو فرج ہے وہ حرام ہوگئی۔ |
حازمی کتاب الناسخ والمنسوخ میں حضرت جابر بن عبدالله انصاری رضی الله تعالٰی عنہ سے راوی غزوہ تبوك میں ہم نے کچھ عورتوں سے متعہ کیا۔
|
فجاء رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم |
رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم تشریف لائے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع