30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الجواب:
تقریر سوال سے ظاہر ہے کہ زبیدہ دختر زید ہے اور یہ شیر حفصہ کہ بکر نے پیا زید ہی سے تھا،اگر صورت واقعہ یہی ہے تو بکر و زاہد ہ میں نکاح حرام محض ہے کہ اس تقدیر پربکر اپنے دادا زید کابیٹا ہو ااور اس کا بیٹا حسن اس کا سوتیلا بھائی اور حسن کی بیٹی بکر کی سوتیلی بھتیجی،اوربھتیجی اگرچہ سوتیلی ہو چچا پر حرام قطعی ہے۔رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
یحرم من الرضاعۃ مایحرم من الولادۃ [1]۔رواہ الجماعۃ الا ابن ماجۃ عن ام المومنین رضی اﷲ تعالٰی عنہا۔ |
رضاعت سے سب رشتے حرام ہوجاتے ہیں جو پیدائش (نسب)سے حرام ہیں،اس کو ابن ماجہ کے بغیر محدثین نے ام المومنین رضی الله تعالٰی عنہا سے روایت کیا ہے۔(ت) |
عالمگیری میں ہے:
|
یحرم علی الرضیع ابواہ من الرضاع واصولھما و فروعھما من النسب والرضاع جمیعا حتی ان المرضعۃ لو ولدت من ھذا الرجل اوغیرہ قبل ھذہ الارضاع اوبعدہ اوارضعت رضیعا او ولد الرجل من غیر ھذہ المرأۃ قبل ھذہ الارضاع او بعدہ اوارضعت امرأۃ من لبنہ رضیعا فالکل اخوۃ الرضیع واخواتہ واولادھم اولاد اخوتہ واخواتہ کذافی التھذیب [2]۔ |
دودھ پینے والے بچے رضاعی ماں باپ اور ان کے اصول وفروع نسبی ہوں یا رضاعی سب حرام ہوجاتے ہیں،حتی کہ دودھ پلانے والی عورت کا موجود ہ خاوند سے یا کسی دوسرے سے،دودھ پلانے سے پہلے یا بعد کا بچہ ہو یا اس نے کسی بچے کو دودھ پلایا ہو،یا اس عورت کے خاوند کی کوئی اولاد اس عورت سے ہو یا کسی اور سے ہو۔دودھ پلانے سے پہلے کی ہو یا بعد کی ہو،یا کسی عورت نے اس مرد سے اتر ے ہوئے دودھ کوکسی بچے کو پلایا ہو،تویہ تمام،دودھ پینے والے بچے کے بہن بھائی ہوں گے، _______ اور ان کی اولاد اس بچے کے بھتیجے اور بھانجے ہوں گے تہذیب میں یوں ہے۔(ت) |
تفسیر نیشاپوری میں ہے:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع