دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

اگر منکوحہ اولٰی کو مرد فرض کرتے ہیں تووہ دوسری اس کے بھتیجے کی بیٹی۔ا ور جس طرح بھتیجی حرام ہے یونہی بھتیجے کی بیٹی،اور اگر اس دوسری کو مرد فرض کرتے ہیں تووہ پہلی اس کی ماں کی پھوپھی ہے اور جس طرح اپنی پھوپھی حرام ہے یونہی ماں کی،بحرالرائق میں ہے:

الاصل ان کل امرأتین لو کانت احداھما ذکرا والا خری انثی لم یجز للذکر ان یتزوج الانثی فانہ یحرم الجمع بینھما بالقیاس علی حرمۃ الجمع بین الاختین [1]۔

قاعدہ یہ ہے کہ ایسی دو عورتیں جن میں سے ایك کو مرد فرض کیا جائے تو ان کا آپس میں نکاح جائز نہ ہو کیونکہ ایسی دو عورتوں کو نکاح میں جمع کرنے کی حرمت دوبہنوں کو جمع کرنے کی حرمت پر قیاس ہے۔(ت)

نقایہ اور اس کی شرح جامع الرموز میں ہے:

وحرم علی المرء اصلہ وفرعہ وفروع اصلہ القریب من الاخوات لاب وام اولاحدھما وبنا تھن وبنات الاخوۃ وان بعدت وصلبیۃ اصلہ البعید من عماتہ وخالاتہ لاب وام اولاحدھما وعما تھما اوعمات احدھما و ان علت وخالاتھما او خالات احدھما و ان علت [2]۔واﷲ تعالٰی اعلم

مرد کی اصل او راس کی اپنی اولاد اور اس کے ماں باپ کی اولاد یعنی بہنیں،صرف باپ کی طرف سے یا صرف ماں کی طرف سے یادونوں کی طرف سے ہوں اور ان بھائیوں اوربہنوں کی اولاد خواہ نیچے تك ہو،اور اوپروالے ماں باپ یعنی دادا دادی اورنا نا نانی،اوپر تك کی صلبی اولاد،اس کی پھوپھیاں اور خالائیں،ماں باپ دونوں کی طرف سے یا ایك طرف سے ہوں،اور ماں باپ کی حقیقی پھوپھیاں اور خالائیں ہوں یا صرف ماں یا باپ کی طرف سے ہوں،خواہ اوپر تك ہوں سب اس پر حرام ہیں۔(ت)والله تعالٰی اعلم

مسئلہ ١٩٢:              از ضلع صاحب گنج گیا موضع کہرا ڈاکخانہ مخدوم پور مرسلہ شیخ نجم الدین حیدر صاحب ٣ ذیقعدہ ١٣١٤ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ زید نے ہندہ سے نکاح کیا اس زوجہ سے دو بیٹے حسن وحسین پیداہوئے،بعد وفات ہندہ کے زید نے حفصہ سے نکاح کیا اس زوجہ سے چند اولاد پیدا ہوئی اور حفصہ نے اپنی بیٹی زبیدہ کے ساتھ حسین کے بیٹے بکر کو دودھ پلایا،پس اس صورت میں بکر کا نکاح حسن کی بیٹی زاہد ہ سے موافق شرع محمدی ہوسکتا ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا


 

 



[1] بحرالرائق فصل فی المحرمات ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ٣/٩٥

[2] جامع الرموز شرح نقایہ کتاب النکاح مکتبہ اسلامیہ گنبد قاموس ایران ١/٤٤٨ تا ٤٥٠

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن