30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بوسہ لینے والیے کا انکار مسموع نہ ہوگا۔ درمختار میں ہے:
|
وفی الفتح یترأ ای الحاق الخدین بالفم [1]۔ |
فتح میں ہے کہ رخسار بھی منہ سے ملحق قرار پائیں گے۔ (ت) |
اس طور پر صورت مستفسرہ میں
مطلقا حکم حرمت ہے اور اگر زید انکار شہوت کرے مسموع نہیں۔والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ١٨٥: از نجیب آباد ضلع بجنور محلہ نواب پور مرسلہ نیاز الله
خاں ٥ ربیع الاول شریف ١٣١٣ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك شخص نے ایك عورت سے زنا کیا مدت تک،اور پھر اس کی زندگی میں ا س کی بیٹی سے بھی حرام کیا یہاں تك کہ دس بر س تك اسے گھر میں ڈال کر پردہ میں رکھ کر حرام کرتا رہا۔اب زنا سے توبہ کرکے نکاح کرنا چاہتا ہے آیا نکاح ہوسکتا ہے یا نہیں؟ بینوا تو جروا
الجواب:
کسی وقت کسی حال اس سے نکاح نہیں ہوسکتا کہ ماں کے ساتھ حلال خواہ حرام کسی طرح صحبت کرنے بلکہ صرف بشہوت ہاتھ لگانے یابوسہ لینے سے بیٹی ہمیشہ ہمیشہ حرام ہوجاتی ہے اور بیٹی کے ساتھ ان معاملات سے ماں۔درمختار میں ہے:
|
حرم ایضا بالصھریۃ اصل مزنیۃ اراد بالزناء الوط الحرام واصل ممسوستہ بشھوۃ والمنظور الی فرجھا الداخل وفروعھن [2] اھ ملخصا۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
مزنیہ کی اصل بھی مصاہرۃ کے طورپر حرام ہوگئی زنا سے مراد حرام وطی ہے۔اور شہوت کے ساتھ مس شدہ عورت اور جس کی فرج داخل پر شہوت سے نظرپڑی ہو کی اصل اور ان کی فرع حرام ہوگی اھ ملخصا(ت)والله تعالٰی اعلم۔ |
مسئلہ ١٨٦ تا ١٨٨: از ٹاہ نگریا مرسلہ نیاز محمد خان ١٢ رجب ١٣١٣ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسائل ذیل میں :
(١)استاد کی بیٹی سے نکاح جائز ہے یا نہیں؟
(٢)شاگرد اناث سے استاد کا نکاح جائز ہے یا نہیں؟
(٣)بھتیجے کا نکاح چچاکی بی بی سے درحا لیکہ محارم سے نہ ہوجائز ہے یا نہیں؟بینوا تو جروا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع