دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

فھو عنین فی حق من لایصل الیھا کذا فی النھایۃ ١[1]۔

تو ان عورتوں کے حق میں اس کو نا مرد تصورکیا جائے گا جن سے جماع کی طاقت نہ رکھتا ہو،نہایہ میں یوں ہے۔(ت)

پس بلاشبہہ نکاح ثانی زینب کا محض ناجائز وباطل ہے۔والله تعالٰی اعلم

مسئلہ ١٨٢:              از اٹاوہ مرسلہ مولوی وصی علی صاحب نائب ناظر کلکٹری اٹاوہ        ٢٥ ذی قعدہ ١٣١٢ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ لیلٰی وسلمی دو رضاعی بہنیں ہیں،لیلٰی سے زید نے نکاح کیا اب سلمٰی سے اس کے پسر عمرو بن جمیلہ کا نکاح ہوسکتا ہے یا وہ عمرو کی سوتیلی خالہ یعنی سوتیلی ماں کی رضاعی بہن سمجھ کر حرام مانی جائے گی۔بینوا تو جروا

الجواب:

صورت مستفسرہ میں عمرو وسلمٰی کا نکاح جائز ہے کہ باپ کی سالی جبکہ اپنی حقیقی یا رضاعی ماں کی سگی یا سوتیلی یا مادری یا رضاعی بہن نہ ہو حلال ہے خواہ نسبی ہو خواہ رضاعی۔قال الله تعالٰیوَاُحِلَّ لَکُمۡ مَّا وَرَآءَ ذٰلِکُمْ[2](محرمات مذکورہ کے سوا تم کے لیے حلال ہیں۔ت)سوتیلی خالہ کہ حرام ہے اس کے معنی حقیقی یارضاعی ماں کی سوتیلی بہن نہ کہ سوتیلی ماں کی حقیقی یا رضاعی بہن،والله تعالٰی اعلم

مسئلہ ١٨٣: کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید کے نکاح میں ایك عورت حرہ تھی دوسرا نکاح اس نے ایك کنیز سے کیا،یہ نکاح صحیح ہوا یا نہیں؟ اور کنیز کا مہر اس کے ذمہ کس قدر لازم ہوگا؟ اس کنیز سے اس کی اولاد بھی ہوئی،اب زید نے انتقال کیا تو کنیز اور اس کی اولاد ترکہ پائیں گے یا نہیں ؟ بینوا تو جروا

الجواب:

زن حرہ پر لونڈی سے نکاح کرنا فاسد ہے،

فی الدرالمختار وصح نکاح حرۃ علی امۃ و لایصح عکسہ انتھی [3] ملخصًا۔

درمختار میں ہے لونڈی پر حرہ عورت سے نکاح صحیح ہے اورا س کا عکس یعنی حرہ پر لونڈی سے نکاح صحیح نہیں ہے۔انتہی ملخصا(ت)

 

 



[1] فتاوٰی ہندیہ الباب الثانی عشر فی العنین نورانی کتب خانہ پشاور ١/٥٢٢

[2] القرآن  ٤/٢٤

[3] درمختار فصل فی المحرمات مطبع مجتبائی دہلی ١/١٨٩

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن