30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اور پہلی عورت سے ایك دختر تھی اب یہ شخص مرگیا اور سالی منکوحہ بے اولاد نے دوسرے سے نکاح کیا اور مرگئی اب وہ جو دختر اس شخص کی ہے جس نے اپنی سالی سے نکاح کیا تھا اور مرگیا تھا سالی کے دوسرے شوہر کو جائز ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا
الجواب: جائز ہے،والله تعالٰی اعلم
مسئلہ ١٨٩؛ ہندہ نے زینب کاد ودھ پیا ہندہ کے بیٹے کو زینب کی دختر جائز ہے یا نہیں؟ بینوا تو جروا
الجواب:
ناجائز ہے۔والله تعالٰی اعلم
مسئلہ ١٨٠: ایك شخص نے اپنی زوجہ کے دھوکے میں سہو سے اپنی ہمشیرہ یا خوشدامن کا ہاتھ ازروئے شہوت کے پکڑا،اس کے نکاح میں کچھ خلل واقع ہوا یانہیں؟ بینوا تو جروا
الجواب:
ہمشیرہ کاہاتھ پکڑنے سے نکاح میں کچھ خلل واقع نہ آیا اور خوشدامن کاہاتھ پکڑنے سے نکاح فاسد ہوگیا اس سے شہوت پیدا ہوئی یا پہلے سے تھی تو زائد ہوگئی اور انزال نہ ہوا عورت ہمیشہ کو اس پر حرام ہوگئی۔والله تعالٰی اعلم
مسئلہ ١٨١: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس صورت میں کہ زید نے اپنی دختر زینب کا بکر کے ساتھ نکاح کیا اور بعد نکاح قبل رخصت بکر کو بلاتحقیق زبانی باتوں پر نامرد ٹھہرا کر بے طلاق دلوائے بحالت حیات بکر کے زینب کا نکاح خالد کے ساتھ کردیا اور اس سے اولاد پیدا ہوئی پس ایسی صور ت میں یہ نکاح ثانی جائزہوا یا نہیں؟ بینواتوجروا
الجواب:
صورت مستفسرہ میں قطع نظرا س سے کہ تفریق بوجہ عنت کے لیے جو امور شرعًا درکارہیں ان میں سے یہاں ایك بھی نہیں نہ پایا گیا،راسًا بکر کا ایسا عنین ہونا ہی ثابت نہیں جس کی بناء پر زینب کو اختیار مخاصمہ ومطالبہ تفریق حاصل ہو،اس لیے ممکن تھا کہ وہ بالخصوص ا س عورت سے نزدیکی پر قادر ہوتا جس صورت میں کہ زینب کی رخصت ہی نہ ہونے پائی اس کے حق میں بکر کانامر دہونا کیسے ثابت ہوا۔
|
فی العالمگیریۃ وان کان یصل الی الثیب دون الابکار اوالٰی بعض النساء دون البعض وذٰلك لمرض بہ اولضعف فی خلقہ اولکبر سنہ اوسحر |
عالمگیریہ میں ہے جو شخص ثیبہ سے جماع کی طاقت رکھتاہو باکرہ سے نہیں یا بعض عورتوں سے جماع کی طاقت رکھتاہو اور دیگر بعض سے نہیں اور اس کی کمزوری مرض کی وجہ سے یا پیدائشی یا بڑھاپے یا جادو کی وجہ سے ہو |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع