دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

یعنی بطلان حل وفساد وعصمت واخذبالمتارکہ میں مصدق ہوگا لہذا حرمت غیر مستندہ ثابت کرکے نصف مسمی یاکل علی التقدیرین لازم کردیں گے۔بحرالرائق وردالمحتار میں ہے:

اذا اقربجماع امھا قبل التزوج لایصدق فی حقھا فیجب کمال المھر المسمی ان کان بعدالدخول ونصفہ ان کان قبلہ کما فی التجنیس [1]۔

اگر نکاح سے قبل کے ساس سے زنا کاا قرار کرتاہے تو ا س اقرار کو بیوی کے حق مہر کے بارے میں سچ نہیں ماناجائے گا لہذا مقررہ مہر پورا دینا ہوگا بشرطیکہ یہ اقرار بیوی سے دخول کے بعد کیا ہو اور اگردخول سے قبل یہ اقرار کیا تونصف مہر واجب ہوگا،جیساکہ تجنیس میں ہے۔(ت)

اور یہ کوئی نئی بات نہیں کہ اقرار واحد من جہۃ مقبول او رمن جہۃ مردود ہو اقرار جحت قاصرہ ہے ہمیشہ اس کی یہی شان ہوتی ہے کہ جہاں تك مقر پر اس کا ضرر ہے۔ماخوذ اور جتنا دوسرے پرلازم ہے منبوذ،ولہذا گر کسی کی کنیز سے نکاح کیا اس نے پیش از دخول اس کے پسر کا بوسہ لیا شوہر کہتا ہے بشہوت تھا حرمت ثابت ہوگئی مگر حق اسقاط مہر میں مسموع نہ ہوگا نصف مہر دینا آئے گا جبکہ مولٰی شہوت کنیز وقصد افساد کو نہ مانتا ہو،ہندیہ میں ہے:

تزوج بامۃ رجل ثم ان الامۃ قبلت ابن زوجھا قبل الدخول بھا فادعی الزوج انھا قبلت بشھوۃ وکذبہ المولی فانھا تبین من زوجھا لاقرارالزوج انھا قبلت بشھوۃ ویلزمہ نصف المھر بتکذیب المولٰی ایاہ انھا قبلتہ بشھوۃ ولایقبل قول الامۃ فی ذٰلك لوقالت قبلتہ بشھوۃ کذافی المحیط [2] اھ واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم

ایك شخص نے کسی کی لونڈی سے نکاح کیا تولونڈی نے قبل از دخول خاوند کے بیٹے کا بوسہ لیا تو خاوند نے دعوٰی کیا کہ اس نے یہ بوسہ شہوت کے ساتھ لیا ہے جبکہ لونڈی کا مالك خاوند کو جھٹلارہا ہے تو وہ لونڈی نکاح سے خارج ہوجائے گی کیونکہ خاوند نے شہوت کے ساتھ بوسے کا اقرار کیا ہے۔اور مالك کی تکذیب کی وجہ سے خاوند پر نصف مہر لازم ہوگا اوریہاں لونڈی کے اقرار کا کوئی اعتبار نہیں ہوگا کہ میں نے شہوت سے بوسہ لیا ہے۔یونہی محیط میں ہے۔(ت)والله سبحانہ وتعالٰی اعلم۔

مسئلہ ١٧٨:          کیافرماتے ہیں علمائے دین ان مسائل میں کہ ایك شخص نے اپنی زوجہ کے مرنے پر سالی سے نکاح کیا


 

 



[1] ردالمحتار فصل فی المحرمات داراحیاء التراث العربی بیروت ٢/٢٨٣

[2] فتاوٰی ہندیہ القسم الثانی المحرمات بالصہریۃ نورانی کتب خانہ پشاور ١/٢٧٦

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن