دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

ایضا وان شھد ثلثۃ بالزنا وشھد رابع علی الاقرار بالزنا فعلی الثلثۃ الحد۔اھ لان شھادۃ الواحد علی الاقرار لاتعتبر فبقی کلام الثلثۃ قذفا [1]۔

لگائی جائیگی،او رظہیریہ میں کہا کہ گواہوں کو بھی حد نہ ہوگی،اور اگر تین مردوں نے زنا کی شہادت دی اور چوتھے نے زنا کے اقرار پر شہادت دی،توتین پر حد قذف ہوگی کیونکہ اقرار کے ایك گواہ کی شہادت معتبر نہیں،توتین گواہوں کی بات تہمت ہوجائیگی۔(ت)

دیکھو شہادت واحد وشہادت رجلین میں تفرقہ فرمایا کہ اول باطل وبیکار اور ثانی معتبر ومثبت اقرار حالانکہ اثبات زناسے دونوں برکنار بلکہ اس شہادت سے ثبوت زنا ہونے کی اور دو وجہیں ہیں:اولًا وہ اقرار جوا ن سے ثابت ہوا بیرون مجلس قضا تھا اور دارالقضا سے باہر کا اقرار مثبت زنا نہیں ہوتا،شرح نقایہ علامہ شمس قہستانی میں ہے:

الاقرار لم یعتبر عند غیر الامام حتی لو شھد وا بذٰلك لم تقبل [2]۔

قاضی یاحاکم کی موجودگی کے بغیر اقرار معتبرنہیں حتی کہ اگر گواہ مجلس سے باہر کے اقرار کی شہادت دیں تو مقبول نہ ہوگی۔(ت)

ثانیًا مشہود علیہ اگر مقرہے تو شہادت کی کیا حاجت،

فانھا انما تقام علی المنکر کما فی الدر وغیرہ ولاتجا مع الاقرار الافی بضع صورمذکورۃ فی الاشباہ لیست ھذہ منھا۔

شہادت تو منکر کے خلاف ہوتی ہے جیساکہ در وغیرہ میں ہے اشباہ میں مذکور ہے چند صورتوں کے علاوہ شہادت، اقرار کے ساتھ جمع نہیں ہوسکتی،اوریہ صورت ان چند میں سے نہیں ہے۔(ت)

اور منکر ہے تو اقرار سابق سے رجوع کرچکا اور اقرار بالزنا بعد رجوع مثبت زنا نہیں رہتا،تحفۃ الفقہاء و بدائع و تبیین الحقائق اور معین الحکام وجامع الرموز وبحرالرائق وغنیہ ذوی الاحکام و ردالمحتار وغیرہا میں ہے:

واللفظ للعلامۃ الشرنبلالی عن الامام ملك العلماء الکاشانی لو اقربالزنا اربع مرات فی غیرمجلس القاضی وشھد الشہود علی

ملك العلماء امام کاشانی سے منقول کے بارے میں علامہ شرنبلالی کے الفاظ یہ ہیں کہ اگر اپنے زنا پر مجلس قضاء سے باہر چار مرتبہ اقرار کرے اوراس

 


 

 



[1] بحرالرائق کتاب الحدود ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ٥/٥

[2] جامع الرموز کتاب الحدود مکتبہ اسلامیہ گنبد قاموس ایران ٤/٥١٥

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن