دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

شکم مسماۃ نورن سے دو فرزند پیداہوئے مسماۃ نورن مرگئی،بڑے فرزند کا بھی انتقال ہوگیا،چھوٹا فرزند زندہ ہے،مسمی عبدالله مذکور کے دو دختر ہیں بعد مرنے اپنی بہن مسماۃ نورن کے اپنی بڑی دختر کا نکاح ہدایت الله موصوف سے کردیا،دوسری دختر جو چھوٹی مسمی عبدالله کی ہے۔ہدایت الله کے فرزند سے نکاح پڑھادیا جاتا ہے،اول تو ہدایت الله کا عبدالله سالاہوا اور فرزند کاماموں ہوا عبدالله کا ہدایت الله بہنوئی ہوا،اور لڑکا ہدایت الله کا عبدالله بھانجا ہوا۔جب عبدالله کی دختر نکاح میں آئی فرزند سوتیلی والدہ ہوئی،سوتیلی ماں کی بہن حقیقی خالہ ہوئی اور ہدایت الله کا عبدالله سسر ہوا وزید یا عبدالله نانا ہوا،نکاح جائز ہے یا نہیں؟ مع مہر نام کتب عبارت عربی ترجمہ اردو خلاصہ تحریرفرمائیے،اس کا اجر الله آپ کو عطاکرے گا۔بینوا تو جروا

الجواب:

فرزند ہدایت الله کا نکاح دختر عبدالله سے جائز ہے،عبدالله اس کاماموں ہے نانا نہیں،سوتیلی ماں کا باپ نہ اپنا نانا،نہ سوتیلی ماں کی بہن اپنی خالہ۔سوتیلی ماں کی حقیقی ماں یا بہن یا بیٹی سب سے نکاح جائز ہے اگرچہ وہ اپنے باپ کی ساس یا سالی یا دختر زن ہے،ردالمحتار میں ہے:لاتحرم ام زوجۃ الاب ولابنتھا [1](باپ کی منکوحہ کی ماں اوربیٹی حرام نہیں ہوتیں۔ت)والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ١٧٦ تا ١٧٧:                 از الہ آباد محلہ دوندے پور مکان صوبیدار صاحب مرحوم مرسلہ مولوی عبیدالله صاحب ١٢ شعبان ١٣١٢ھ

بگرامی خدمت سامی منزلت،جامع الکمالات العلمیہ والعملیہ،حاوی الفنون الاصلیہ والفرعیہ۔مخدوم معظم،مطاع مفخم،نیاز کیشاں جناب مولوی احمد رضاخاں صاحب دامت فیوضہم ازنیاز مند عبیدالله سلام مسنون خشوع وخضوع مشحون در قطعہ استفتاء ابلاغ خدمت والا میں دو باتوں کےلیے بکمال ادب گزارش کرکے توجہ وجیہ کا امیدوار ہوں،ایك یہ کہ یہ دونوں مسئلے معرکۃ الآرا ہو رہے ہیں فتوی بکمال تحقیق وتدقیق مبرہن مدلل خوب بسط وتفصیل سے لکھے جائیں،دو م یہ کہ ان کی ضرورت اشد ہے دوسرے فتووں پر انھیں کومقدم فرمایا جائے،صورت سوال یہ ہے،کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ زید نے مسماۃ ہندہ زوجہ اولٰی کو اپنے گھر سے نکال دیا اور دوسری عورت سے نکاح کیا،چندشخصوں نے سبب نکال دینے کا زید سے پوچھا،زیدنے کہا میں نے اس کی ماں سے زنا کیا تھا اب معلوم ہوا کہ وہ مجھ پر حرام ہے۔اس لیے اس کو نکال دیا،بعدہ زوجہ ثانیہ کو طلاق دے کر زوجہ اولٰی ہندہ کو اپنے مکان میں لاکر رکھا اور اقرار زنا سے انکار کیا قاضی بلدہ کے سامنے شہادت اقرار زنا کی پیش ہوئی تو صورت مذکورہ میں اس کی شہادت اقرار زنا سے حرمت


 

 



[1] ردالمحتار فصل فی المحرمات داراحیاء التراث العربی بیروت ٢/٢٧٩

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن