دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

محیط السرخسی [1]۔واﷲ تعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم۔

جب تك دوسری بہن کی عدت نہ گزر جائے،محیط سرخسی میں یونہی ہے۔(ت)

مسئلہ ١٧٣:         ١٩ ربیع الآخر شریف ١٣١٢ھ

جس عورت کا شوہر مفقود الخبر ہو اور مرد وعورت ہر دو حنفی مذہب کے ہیں تو عورت دوسرے شخص سے نکاح کرنے کا کس قدر مدت تك انتظار کرے؟علماء مذہب حنفیہ کے اس میں کیا حکم دیتے ہیں؟

الجواب:

اتنی مدت کہ مردکی عمر سے ستر برس گزرجا ئیں یعنی اگر اب تك زندہ ہو توستر برس کاہو،مثلا تیس سال کی عمر میں مفقود ہوا تو عورت چالیس بر س تك انتظار کرے،اس مدت گزرنے پر قاضی اس کی موت کا حکم کرے۔بعد حکم عورت چار مہینے دس دن عدت بیٹھے،عدت گزار کر جس سے چاہے نکاح کرے،فتح القدیر میں ہے:

عندی الاحسن سبعون لقولہ علیہ الصلٰوۃ والسلام اعمار امتی مابین الستین الی السبعین فکانت المنتھی غالبًا [2]۔

میرے نزدیك ستر بہتر ہے کیونکہ حضور صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:"میری امت کی عمر ساٹھ اور ستر کے درمیان ہے۔"تو آخری حد غالبا معتبرہوگا۔(ت)

جواہر اخلاطی میں ہے: انہ احوط واقیس [3](یہی احتیاط اور قیاس کے زیادہ موافق ہے۔ت)اسی میں ہے: وعلیہ الفتوٰی [4](اسی پر فتوٰی ہے۔ت) درمختار میں ہے:

فی واقعات المفتین لقدروی آفندی معزیا للقنیۃ انہ انما یحکم بموتہ بقضاء لانہ امر محتمل فمالم ینضم الیہ القضاء لایکون حجۃ ٥[5]۔

واقعات المفیتن میں ہے کہ قنیہ کی طرف منسوب کرتے ہوئے آفندی نے کہاکہ موت کا حکم قاضی کے ذریعہ ہوگا کیونکہ احتمالی معاملہ ہے تو جب تك قاضی کا فیصلہ نہ مل جائے اس وقت تك محض مدت کا گزرنا حجت نہ ہوگا۔ (ت)

 


 

 



[1] فتاوٰی ہندیہ کتاب النکاح القسم الرابع المحرمات بالجمع نورانی کتب خانہ پشاور ١/٧٨۔٢٧٧

[2] فتح القدیر کتاب المفقود نوریہ رضویہ سکھر ٥/٢٧٤

[3] جواہر الاخلاطی کتاب المفقود  قلمی نسخہ ص١٢٢

[4] جواہر الاخلاطی کتاب المفقود  قلمی نسخہ ص١٢٢

[5] درمختار کتاب المفقود مطبع مجتبائی دہلی ١/٣٦٩

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن