دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

(جیسا کہ درمختار،عالمگیریہ اور عام کتب میں اس پر نص ہے۔ت)اس سے جو اولاد ہوگی قطعًا ولدالزنا ہوگی اور ترکہ پدری سے مطلقا محروم کہ ولد الزنا کے لیے شرعا کوئی باپ ہی نہیں۔

قال رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم للعاھر الحجر [1]۔

رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا: زانی کے لیے محرومی ہے۔(ت)

اور اگردختر مذکورہ ایسے عقائد نہیں رکھتی بلکہ مسلمان ہے تو مسلمان کا نکاح اس سے ہوسکتا ہے اولاد صحیح النسب ہوگی اور ترکہ پدری کی مستحق۔والله تعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم۔

مسئلہ ١٧٠:             ١٣شعبان المعظم ١٣١١ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ شیعانِ مروجہ کی اولاد حرامی ہے یا حلالی؟ اگر حرامی ہے تو عندالله حرامی عورت کا نکاح سنی مرد سے ہوجائےگا یا نہیں؟ او اس کی اولاد بطنی میں کچھ نقصان واقع ہوگا یا نہیں؟ بینوا توجروا۔

الجواب:

ان میں مرد یا عورت جس کا عقیدہ کفریہ ہو اولاد حرامی ہے،

اذلانکاح لمرتد ولالمر تدۃ اصلا حتی مع مثلہ فی الارتداد[2] کما نص علیہ فی الائمۃ الامجاد۔

مرتد مرد اور عورت کابالکل کسی سے نکاح نہیں ہوسکتا حتی کہ ان جیسے مرتدسے بھی،جیساکہ ا س پر ائمہ بزرگوار نے تصریح کی ہے۔(ت)

ہاں اگرزن وشوہر دونوں عقائد کفریہ سے پاك ہیں تو اولاد حلالی ہے۔اور حرامی عورت رافضیہ کا نکاح سنی سے ہوسکتا ہے جبکہ وہ خود عقیدہ کفر یہ نہ رکھتی ہو،اس صورت میں اس کی اولاد بطنی میں کوئی نقصان نہیں،اور اگر وہ خود بھی اپنے ماں باپ کی مثل کوئی عقیدہ کفریہ رکھتی ہے تو خودبھی نطفہ حرام ہے اور اس کی اولاد بھی حرامی خواہ رافضی سے ہو یا سنی سے۔اور اس سے کسی کانکاح اصلا ممکن نہیں۔والله تعالٰی اعلم

مسئلہ ١٧١: ایك شخص کا حمل ایك عورت کورہا اور بعد معلوم ہونے حمل کے وہ عورت چاہتی ہے کہ راز فاش نہ ہو مابین حمل عقد درست ہوگایا نہیں؟ بینوا توجروا

الجواب:

درست ہے اگرچہ غیر زانی سے ہو مگر وطی ودواعی اسے روا نہیں جب تك وضع نہ ہو،او رجو زانی سے


 

 



[1] صحیح مسلم باب الولد للفراش الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ١/٤٧٠

[2] فتاوٰی ہندیہ القسم السابع المحرمات بالشرك نورانی کتب خانہ پشاور ١/٢٨٢

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن