30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جاہلوں کی جہالت کہ مریدہ سے نکاح ناجائز بتاتیں اور زن وشودونوں کوبے تکلف مرید بنائیں،وہ دونوں اگر باپ بیٹی تھے یہ دونوں سگے بہن بھائی ہوئے،اس نکاح کو ممنوع جاننے والا شریعت مطہرہ پر کھلا ہوا افترا کرتااور حلال خدا کو حرام ٹھہراتا ہے۔ا س پر توبہ فرض ہے،الله تعالٰی ہدایت بخشے،آمین!والله تعالٰی اعلم
مسئلہ ١٦٩: ١٣ شعبان ١٣١١ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ فی زماننا جو عقیدہ مروجہ شیعہ رکھتے ہیں علی الخصوص شیعہ لکھنو کے ان کی دختر سے نکاح سنی کا درست ہے یا نہیں اور اولاد اس کی مستحق ترکہ پدری کی ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا۔
الجواب:
آج کل عام روافض تبرائی خذلہم الله تعالٰی عقائد کفریہ رکھتے ہیں ان میں کوئی کم ایسا نکلے گا جو قرآن مجید میں سے کچھ گھٹ جانانہ مانتا اور حضرت امیرا لمومنین مولی المسلمین علی مرتضی وباقی ائمہ اطہار کرم الله تعالی وجو ھھم کو حضرات علیہ انبیاء سابقین علی نبینا الکریم وعلیہم افضل الصلوٰۃ والتسلیم سے افضل نہ جانتا ہو،اور یہ دونوں عقیدے کفر خالص ہیں مجتہد لکھنو نے اپنے مہری فتوے میں ان دونوں ملعون عقیدوں کی صاف تصریح کی جو ان میں خود یہ اعتقاد (بالفرض)نہ بھی رکھتا ہو تاہم اس سے یہ امید نہیں کہ مجتہد کا فتوٰی دیکھ کر اسے کافر جاننا درکنار خود بھی اس پر اعتقاد نہ لے آئے اور ایسے عقیدے والے کواس کے عقیدے پر مطلع ہوکر جو کافر نہ جانے خود کافر ہے من شك فی کفرہ وعذابہ فقد کفر [1](جس نے ان کے کفر اور عذاب میں شك کیا وہ کافر ہے۔ت)توآج کل تبرائی رافضیوں میں کسی ایسے شخص کاملنا جسے ضعیف طورپر بھی مسلمان کہہ سکیں شاید ایسا ہی دشوار ہوگا جیسے حبشیوں زنگیوں میں چمپئی رنگت کا آدمی یا سپید رنگ کا کوّا،ایسے رافضیوں کا حکم بالکل مثل حکم مرتدین ہے[2]کما صرح بہ فی الظھیریۃ والھندیۃ والحدیقۃ الندیۃ وغیرھا من الکتب الفقہیۃ(جیسا کہ ظہیریہ،ہندیہ،اور حدیقہ وغیرہا کتب فقہ میں اس کی تصریح ہے۔ت)پس دختر رافضیان جو ایسے ہی عقائد کفریہ رکھتی ہو اس سے سنی یا غیر سنی کسی کا نکاح نہیں ہوسکتا کہ مرتدہ اصلا محل نکاح نہیں [3]کما نص علیہ فی الدرالمختار والعالمگیریۃ وعامۃ الاسفار
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع