دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

اور شکم پر ہاتھ پھیر نا بھی کچھ خواہی نخواہی اس میں نص نہیں کہ برہنہ پیٹ پر ہاتھ پھیرا،نہ یہ معلوم کہ اس وقت زوجہ زید کی کرتی کیسے کپڑے کی تھی،تواس کے فقط اتنے بیان پر حکم حرمت نہیں ہوسکتا جب تك صاف صاف تمام شرائط کا متحقق ہونانہ ظاہر ہو۔لہذا فقیر اس مسئلہ کے جواب میں صرف اس قدر حکم دے سکتا ہے کہ اگر بکر نے زوجہ زید کے پاؤں یا پیٹ خواہ کسی جسم پر برہنہ یا حائل نرم کے ساتھ بطور شہوت ہاتھ لگایا کہ اس حرکت کی حالت ہی میں اسے نعوظ پید ہوا یا پہلے سے تھا تو اسی حالت میں بڑھ گیا اور انزال واقع نہ ہوا تو بیشك ہندہ ہمیشہ ہمیشہ بکرپرحرام ہوگئی کہ کبھی کسی طریقہ سے اسے ہاتھ نہیں لگاسکتا ہے،اورا گران شرائط میں کچھ کمی تھی تو ہندہ بدستور اس کے لیے حلال ہے،پھر جس حالت میں حکم حرمت دیا جائے گا اس کا بھی یہ حاصل ہر گز نہیں کہ نکاح بالفعل ٹوٹ گیا،یہ محض خطا ہے بلکہ اس وقت حکم صرف ا س قدرہوگا کہ ہندہ بکر پر حرام ابدی ہوگئی،بکر پر فرض کہ اسے چھوڑ دے اگر نہ چھوڑ ے گا سخت گناہ گارہوگا اور ہندہ کے حق میں بھی گرفتارہوگا۔قال الله تعالٰی:

فَاِمْسَاکٌۢ بِمَعْرُوۡفٍ اَوْ تَسْرِیۡحٌۢ بِاِحْسٰنٍؕ[1]،واذ قد فاتہ الامساك بالمعروف لزمہ التسریح باحسان۔

بھلائی سے پاس رکھو یا اچھے انداز میں اس کوآزاد کردو، اس صورت میں پاس رکھنا ممکن نہیں رہا لہذا اس کو چاہئے کہ چھوڑ دے۔(ت)

مگر جب عــــہ تك وہ ترك نہ کرے یاحاکم شرع تفریق نہ کردے نکاح بیشك باقی ہے۔دوسری جگہ ہرگز ہندہ کا نکاح جائز

عــــہ:انظھر ھھنا فان الدرخص المتارکۃ بالزوج و حقق الشامی انھاتکون من المرأۃ ایضا وان لافرق بینھا وبین الفسخ،وقد تقرر ان حرمۃ المصاھرۃ تفسدالنکاح وان فی النکاح الفاسد لکل منہما فسخہ ولو بغیر محضرمن صاحبہ دخل بھا اولا وانظر ان غیرالبالغۃ ھل لہا او لو لیھا فسخ نکاحھا الفاسد تحرزا عن المعصیۃ ام ینتظر بلوغھا اذلامعصیہ منھا قبلہ والظاھر الاول فلیحرر ١٢(م)

یہاں غور کرنا چاہئے کیونکہ در نے متار کہ کاحق خاوند کے لیے خاص کیا ہے،جبکہ علامہ شامی نے کہا کہ عورت کو بھی متارکہ کا حق ہے کیونکہ اس میں اور فسخ میں کوئی فرق نہیں اور یہ بات ثابت شدہ ہے کہ حرمت مصاہرہ نکاح کو فاسد کردیتی ہے۔جبکہ نکاح فاسد میں خاوند وبیوی دونوں کوایك دوسرے کی موجود گی ہو یا نہ ہو دخول کیا ہونہ کیا ہو فسخ کاحق ہے،اور یہ بھی قابل غور ہے کہ کیا نا بالغہ کے فاسد نکاح میں نابالغہ یااس کے ولی کو فسخ کا اختیار ہے تاکہ گناہ سے بچایا جاسکے یا اس کے بالغ ہونے کاا نتظار کیا جائے گا اس بناپر کہ اس سے قبل گناہ مقصود نہیں اور ظاہر پہلااحتمال ہے۔اس کوواضح کرنا چاہئے۔(ت)

 


 

 



[1] القرآن ٢/٢٢٩

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن