دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

یا ماں کے پیٹ سے یا دودھ شریك ہے نکاح حرام ہے۔قال الله تعالٰی: وَ اَنۡ تَجْمَعُوۡا بَیۡنَ الۡاُخْتَیۡنِ[1] (منع ہے کہ تم دوبہنوں کو نکاح میں جمع کرو۔ت) اورا ن کے سوا زوجہ کی رشتہ کی بہنیں مثلًا چچا،ماموں،خالہ،پھوپھی کی بیٹیاں اس کے شوہر پر ہر وقت حلال ہیں کل ذلك مصرح بہ فی کتب الفقہ(ان تمام مسائل کی تصریح کتب فقہ میں موجود ہے۔ت)والله تعالٰی اعلم

مسئلہ ١٥٩:                کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ بھتیجی بہو اور بھانج بہو سے نکاح درست ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا

الجواب:

دونوں سے درست ہے،قال اﷲ تعالٰی: وَاُحِلَّ لَکُمۡ مَّا وَرَآءَ ذٰلِکُمْ[2](اور مذکورہ محرمات کے علاوہ تمھارے لیے حلال کی گئی ہیں۔ت)والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ١٦٠:                                ٥ ذی الحجہ ١٣٠٦                          از لکھنؤ محلہ علی گنج مرسلہ حافظ عبدالله صاحب

کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین جواب اس مسئلہ کا کہ ایك شخص نے اپنی سالی کی لڑکی کو واسطے اپنے لڑکے کے نکاح کے پرورش کیا،تقدیر ربی سے لڑکا انتقال کرگیا،بعدہ خود پرورش کنندہ کی بی بی فوت ہوگئی،اب پرورش کنندہ نے اپنی شادی اس لڑکی پرورش کردہ شدہ سے کرلی،یہ نکاح جائزہوا یانہیں۔بینوا توجروا۔

الجواب:

قطعا جائز ہے۔قال الله تعالٰی: وَاُحِلَّ لَکُمۡ مَّا وَرَآءَ ذٰلِکُمْ[3](اور مذکورہ محرمات کے علاوہ تمھارے لیے حلال کی گئی ہیں۔ت) ظاہر ہے کہ بیٹے کے لیے نیت نکاح ہونے سے وہ بیٹے کی منکوحہ نہ ہوگئی جو وَحَلٰٓئِلُ اَبْنَآئِکُمُ الَّذِیۡنَ مِنْ اَصْلَابِکُمْ ۙ [4](تمھارے صلبی بیٹوں کے لیے حلال شدہ عورتیں تم پر حرام ہیں۔ت)میں داخل ہوسکے۔حلائل جمع حلیلہ ہے یعنی وہ عورتیں تم پر حرام ہیں جوبذریعہ نکاح تمھارے صلبی بیٹوں کے لیے حلال ہوچکیں،یہاں نہ ابھی بیٹے سے نکاح ہوا نہ یہ عورت اس کے لیے حلال ہوئی باپ پر کیونکر حرام ہوسکتی ہے،اور اگر پرورش کے خیال سے ایسا کہا جائے تو بھی محض غلط،قرآن عظیم نے یوں فرمایا ہے:

وَرَبٰٓئِبُکُمُ الّٰتِیۡ فِیۡ حُجُوۡرِکُمۡ مِّنۡ نِّسَآئِکُمُ الّٰتِیۡ دَخَلْتُمۡ بِہِنَّ ۫ فَاِنۡ لَّمْ تَکُوۡنُوۡا دَخَلْتُمۡ بِہِنَّ

تمھاری گود کی پالیاں تمھاری ان عورتوں کی بیٹیاں جن سے تم ہم بستر ہوچکے اگر تم نے ان عورتوں سے ہم بستری

 



[1] القرآن ٤/٢٣

[2] القرآن ٤/٢٤

[3] القرآن ٤/٢٤

[4] القرآن ٤/٢٣

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن