30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اور یہیں سے ظاہر ہوگیاکہ بعض مدعیان علم کا یہ خیال کہ سلمٰی اور لیلٰی زید سے پہلے پیدا ہوئی تھی تو دودھ میں شرکت نہ ہوئی،نہ سلمٰی اس کی بہن نہ لیلٰی اس کی بھانجی ٹھہری،محض جہالت فاحشہ ہے۔والله تعالٰی اعلم
مسئلہ ١٥٦: از خیرآباد مرسلہ حسین بخش صاحب رضوی یکم ربیع الاول ١٣٠٦ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید کو بکر کی بیٹی بیاہی ہے اور بکر نے دوسری عورت سے نکاح کیا،بعدہ بکر مرگیا،اب زید چاہتا ہے کہ اپنی سوتیلی خوشدامن سے نکاح کرے،یہ نکاح موافق حاشیہ عینی کے جائز ہے یانہیں؟ اور زن مذکورہ قولہ تعالٰی" وَاُمَّہٰتُ نِسَآئِکُمْ"میں داخل ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا
الجواب:
نکاح مذکور بیشك جائز ہے۔قال الله عزوجل: وَاُحِلَّ لَکُمۡ مَّا وَرَآءَ ذٰلِکُمْ[1](محرمات مذکورہ کے ماسوا تمھارے لیے حلال کی گئی ہیں۔ت) علماء قاطبۃ متون وشروح وفتاوٰی میں محرمات صہریہ زوجات اصول وفروع اصول و فروع زوجات بتاتے ہیں نہ زوجہ اصول زوجہ و عدم الذکر فی امثال المقام ذکر العدم کما لایخفی(ایسے مقام میں ذکر نہ ہونا گویا نہ ہونے کاذکر ہے جیسا کہ مخفی نہیں۔ت)اورسوتیلی ماں لفظ امہات میں ہرگز داخل نہیں،ورنہ آیۃ تحریم میں حُرِّمَتْ عَلَیۡکُمْ اُمَّہٰتُکُمْ[2](تم پر تمھاری مائیں حرام کی گئی ہیں۔ت)کے بعد وَلَا تَنۡکِحُوۡا مَا نَکَحَ اٰبَآؤُکُمۡ[3] (جن سے تمھارے آباء نے نکاح کیا تم ان سے نکاح نہ کرو۔ ت) کیونکر فرمایا جاتا۔علماء تصریح فرماتے ہیں کہ سوتیلی ماں کی ماں اورا س کی بیٹی اورا س کی بہن سب حلال ہیں،اگر سوتیلی ماں بھی ماں ہوتی تویہ عورتیں اس کی نانی،بہن،خالہ قرارپاتیں۔علامہ خیرالدین رملی فرماتے ہیں:
|
لاتحرم بنت زوج الام ولاامہ ولاام زوجۃ الاب ولابنتھا ٤[4]۔ |
ماں کے خاوند کی بیٹی اور اس کی ماں اور باپ کی دوسری بیوی کی ماں اور بیٹی حرام نہیں۔(ت) |
اصل یہ ہے کہ ساس کی حرمت اس وجہ سے نہیں کہ وہ خسر کی زوجہ ہے بلکہ اس لیے کہ وہ زوجہ کی ماں ہے،سوتیلی ساس میں یہ وجہ نہیں لہذا اس کی حلت میں کوئی شبہ نہیں،مسئلہ واضح ہے اور حکم ظاہر،والله تعالٰی اعلم
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع