30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میں حل مطلق ہے سخت جہل ہے کہاں تحریم مطلق کی نفی کہاں حل مطلق کا اثبات،یعنی سالبہ کلیہ کا نقیض موجبہ کلیہ ولا حول ولا قوۃ الابالله۔والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ١٥٤: از موضع بین ضلع پٹنہ مرسلہ جناب سید مظفر حسین صاحب مورخہ ٢٢ جمادی الآخرہ ١٣٣٨ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زیدنے اپنی بالغہ لڑکی ہندہ کی نسبت عمرو سے مقرر کی اور بکر کو وکیل بالنکاح اور ناکح مقرر کرکے خط لکھ بھیجا کہ ہندہ کانکاح عمر و سے اکیس ہزار روپے دین مہر پر کردو،ان تمام باتوں کی اطلاع ہندہ کو ہے اگرچہ اجازت ہندہ سے موافق دستور ہندستان نہیں مانگا گیاا ور ہندہ کی کسی حرکات وسکنات سے عدم رضامندی اور ناراضگی بھی ظہور میں نہ آئی،بکرنے اکیس ہزار دین مہر پر عمرو سے ہندہ کا نکاح کرکے زید کے پاس خط لکھ بھیجا کہ فلاں تاریخ عمرو سے ہندہ کا نکاح اکیس ہزار پر کردیا آپ لڑکی کو خبر کردیجئے،زید نے اپنی لڑکی کو اطلاع دلوا یا تو لڑکی نے قبول کرلیا،نکاح ایسی صورت میں قبول ہوا اور تجدید کی ضرورت تونہیں ہے؟ بینوا توجروا
الجواب:
وعلیکم السلام ورحمۃ الله وبرکاتہ،اگرصورت واقعہ یہ ہے تو نکاح صحیح وتام و نافذ ولازم ہوگیا،اگر کوئی مانع شرعی مثل فساد مذہب وغیرہ نہ ہو تجدید کی حاجت نہیں فان الاجازۃ اللاحقۃ کالوکالہ السابقۃ [1] کما فی الخیریہ وغیرھا(کیونکہ بعد کی اجازت پہلی وکالت کی طرح ہے۔جیساکہ خیریہ وغیرہ میں ہے۔ت)والله تعالٰی اعلم۔
___________________
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع