دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

حدیث میں ارشاد ہوا :لانکاح الابولی وشاھدی عدل (ولی اور دو عادل گواہوں کے بغیر نکاح نہیں۔ت)نفی بمعنی نہی ہے اور منافی صحت نہیں بلکہ ہمارے نزدیك یہ نہی ارشادی ہے کہ بالغہ کے نکاح میں ولی بھی شرط نہیں،والله تعالٰی اعلم
مسئلہ ١٥٣:             از شمس آباد ضلع کیمل پور علاقہ اٹك مرسلہ مولوی قاضی گیلانی صاحب ١٩ جمادی الاولٰی ١٣٣٠ھ

بحضور لامع النور،موفورالسرور،قاطع الشرور والفسق والفجور حضرت عالم اہل السنۃ والجماعۃ مجددمائۃ حاضرہ زید مجد ہم! بعد نیاز بے آغاز حضور نے فرمایا تھا کہ کتب خانہ فیض نشانہ میں عینی ہدایہ نہیں ولہذا دو ورق بقدر حاجت ارسال خدمت فیض درجت ہیں،مسئلہ خطبہ ونکاح بغیر کفو میں اس ملك کے علماء سخت مخالف ہیں بعض کتب عربیہ وفارسیہ قلمی غیر مشہور میں لکھا ہے کہ تقسیم فواکہ وشکر بافاتحہ خوانی بلاایجاب وقبول کے یا وعدہ کہ میں تم کو اپنی بیٹی دوں گا یا اس ارادہ پر کوئی تحفہ خوردنی یا پوشیدنی لیا تو بھی مثل ایجاب وقبول کے موجب انعقاد نکاح ہوگیا اور حدیث تحرم الخطبہ علٰی خطبۃ اخیہ [1](بھائی کی منگنی پر منگنی حرام ہے۔ت)سے ان عبارتوں کو اوربھی تاکید دیتے ہیں اور عینی شرح ہدایہ کی عبارت کتاب النکاح میں لان الخطبۃ التزوج [2](کیونکہ منگنی نکاح کے لیے ہوتی ہے۔ت)ان کے مدعاکی پوری مثبت ہے ان کے نزدیك ایجاب وقبول لفظی یا کوئی قول وفعل اس پر دال ہو موجب نکاح ہے اگرچہ فتاوی مہدیہ وغیرہ کتب کی عبارتیں ان کو بارہا دکھائی گئیں مگر وہ لوگ قاصر الفہم اپنی ہٹ سے باز نہیں آتے اور اس کا نام احتیاط فی الفروج رکھا ہے۔حضورنے ایك بارفرمایا تھا کہ قلم ناسخ کی غلطی معلوم ہوتی ہے،اور صحیح عبارت"لان الخطبۃ للتزوج"معلوم ہوتی ہے حضور کی یہ در فشانی نہایت اوفق واوجہ ہے مگر عرض یہ ہے کہ اس مسئلہ خطبہ کے متعلق کل ما لہا وما علیہا مع ازالہ اوہام وابانۃ مرام ابحاث کے ساتھ بقدر چار پانچ ورق کے بزبان عربی حضور ارشاد فرمائیں۔دوسری عبارت عینی کی:

وعنہ فی الرجل یشرب الشراب او ھوحائك یفرق بینھما وفی البسیط ذھبت الشیعۃ الی ان نکاح العلویات ممتنع علی غیرھم مع التراضی قال السروجی  وھما قولان باطلان [3] انتھی۔

عینی سے روایت ہے کہ جو شراب کا عادی یا جولاہا ہے تو دونوں کی تفریق کر دی جائے گی،اور بسیط میں ہے کہ شیعہ کا مذہب ہے کہ علویات(سیدزادیوں)کا نکاح ا ن کے اولیاء کی رضامندی کے باوجود بھی غیر سے ممنوع ہے،سروجی نے کہا : یہ دونوں قول باطل ہیں انتھی۔(ت)

 

 



[1] صحیح مسلم باب تحریم الخطبۃ علی خطبۃ اخیہ قدیمی کتب خانہ کراچی ١/٤٥٤

[2] عینی شرح ہدایہ فصل فی الحداد مکتبہ امدادیہ مکہ مکرمہ ٢/٤٣٤

[3] عینی شرح ہدایہ فصل فی الکفاءۃ مکتبہ امدادیہ مکہ مکرمہ ٢/١٠٢

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن