دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

وان ترکھا متاؤ لابان کان یضلل او یفسق لایبطل عدالتہ ولایقبل شہادۃ من کان معروفا بالکذب [1] انتھی

وفی الدرالمختار لاتقبل شہادتہ الابتاویل بدعۃ الامام او عدم مراعاتہ [2]اھ۔

ہوجائے گی اور اگراس نے اہمیت کے باوجود کسی تاویل وعذر کی بناپر مثلًا امام کو گمراہ یا فاسق قرار دیتے ہوئے جماعت ترك کردی تو اس کی عدالت باطل نہ ہوگی،اور جو شخص جھوٹ بولنے میں مشہور ہوجائے توا س کی شہادت مقبول نہیں اھ اور درمختارمیں ہے کہ ایسے شخص کی شہادت مقبول نہ ہوگی،الایہ کہ وہ تاویل اور عذر مثلاامام کے بدعتی ہونے یاشرعی امور کی رعایت نہ کرنے کی وجہ سے جماعت ترك کرے۔اھ(ت)

جب ان لوگوں کی عدالت باطل ہو گئی تو بوقت نکاح وطلاق شہود بنانے سے نکاح وطلاق صحیح ہوگا یانہیں،چونکہ درمختارمیں ہے،شہود عادل عند الشافعی [3](امام شافعی رحمہ الله تعالٰی کے ہاں عادل گواہ ہوں۔ت)شہود عادل شرط ہے،اور رجعت کرنے کے بارے میں الله تعالٰی فرماتا ہے: وَّ اَشْہِدُوۡا ذَوَیۡ عَدْلٍ مِّنۡکُمْ[4](دو عادل گواہ بناؤ۔ت)اور آنحضرت صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:لانکاح الا بولی وشاھدی عدل [5](ولی کے بغیر نکاح نہیں،اور دو عادل گواہوں کے بغیر بھی۔ت)اس عبارت مرقومہ اور بعض کتابوں سے معلوم ہوتاہے کہ فاسق کو نکاح وغیرہ میں مشہود بنانا معتبر نہیں، جب معتبر نہیں ہے تو ثانیۃً تجدید نکاح کرنا چاہئے یا نہیں؟

الجواب:

بلاشبہ بلاعذر ترك جمعہ اورترك جماعت کی عادت موجب فسق ومسقط عدالت و وجہ ردشہادت ہے مگر نکاح میں جو شاہدین کی شرط ہے یہ وقت ادائے شہادت نہیں کہ عدالت کی حاجت ہو بلکہ وقت تحمل شہادت ہے اور اس میں عدالت کچھ ضرور نہیں،حنفی مذہب میں تصریح ہے کہ شاہدین نکاح اگر فاسق بھی ہوں حرج نہیں،درمختارمیں ہے:ولو فاسقین او محدودین فی قذف [6](اگرچہ دوگواہ فاسق ہوں یاقذف کی حد لگائے گئے ہوں۔ت)


 

 



[1] فتاوٰی قاضی خان کتاب الشہادات نولکشور لکھنؤ ٣/٥٣٢

[2] درمختار باب الامامۃ مطبع مجتبائی دہلی ١/٨٢

[3] ردالمحتا ر مع درمختار کتاب النکاح داراحیاء التراث العربی بیروت ٢/٢٦٢

[4] القرآن ٢٥/٢

[5] السنن الکبرٰی للبیہقی لانکاح الابشاہدین وعادلین دارصادر بیروت ٧/١٢٥

[6] درمختار کتاب النکاح مطبع مجتبائی دہلی ١/١٨٧

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن