30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بچوں کو کھانے کو دیتا ہے مگر غیر کافی،ہندہ و خالدہ اپنی محنت کرکے بشمول زید بسرکرتے ہیں زید چاہتا ہے کہ ہندہ اس کے دوسرے لڑکے سے جس کی بیوی واولاد موجود ہے عقدنکاح باندھنے پر رضامند ہوجائے مگر ہندہ وخالدہ رضامند نہیں دیگر اعزائے ہند ہ عقد ثانی کو براخیال کرتے ہیں۔اور اگر ہندہ کی جوانی پر خیال کرکے رائے عقد کی دیتے ہیں توایسے شخص سے جس سے ہندہ وخالدہ کو اطمینان ہوتاہے اب خالدہ ایك شخص ثالث سے جس سے ہندہ بھی رضامند ہے اور ایك جگہ رہتے ہیں اس طرح عقدکرنا چاہتی ہے کہ دو ایك شخص عزیزتیسرے آدمی جس سے عقد کرنا چاہتی ہے واقف ہوں،اور خود واقف ہو تا کہ ہندہ برے خیال وافعال سے بچی رہے اور اولاد کی بابت نزاع پیدا نہ ہو،تو اس طرح عقد ہوسکتا ہے یا نہیں؟ بخیال مزید احتیاط شخص ثالث جس سے عقد نکاح پر رضامند ہے ہندہ کو خطبہ نکاح پڑھ کر ایجاب وقبول ہندہ سے کراسکتا ہے یا عقد نکاح باندھنے کے واسطے شخص غیر کی ضرورت ہے؟
الجواب:
نکاح پڑھانے کے لیے دوسرے شخص کی حاجت نہیں صرف مردوزن ہوں اور ایك مرد دوعورتیں عاقل بالغ مسلم کہ معًا دونوں مرد و زن کاایجاب وقبول سنیں اور سمجھیں کہ یہ نکاح ہور ہا ہے۔مگر ہندہ اگر ولی نہیں رکھتی یعنی دادا پر دادا کی اولاد میں کوئی مرد عاقل بالغ جب تو اسے اختیار ہے جس سے چاہے نکاح کرلے۔ورنہ اگریہ شخص جس سے نکاح کیا چاہتا ہے ہندہ کا کفو ہے یعنی مذہب نسب چال چلن پیشے کسی بات میں ایسا کم نہیں کہ اس سے نکاح ہو ناولی ہندہ کے لیے باعث ننگ و عار ہوجب بھی ہندہ مختار ہے۔اور اگر کفو نہیں تو جب تك ولی پیش از نکاح اسے غیر کفو جان کر صراحۃً اجازت نکاح نہ دے گانکاح ہوگا ہی نہیں اگرچہ ہزار اعلان کیا جائے علیہ الفتوٰی درمختار وغیرہ(فتوٰی اسی پر ہے۔ت)والله تعالٰی اعلم
مسئلہ ١٤٢: از بہاری پور بریلی مسئولہ جناب مولوی نواب سلطان احمدخاں صاحب مورخہ ۲١ ذی قعدہ ١٣٣٥ھ
عرض درخدمت والیان شریعت محمدی وحامیاں دین متین احمدی علمائے مقلدین مذہب حنفی یہ ہے کہ ایك شخص میرا مام الدین نامی اپنی دختر عاقلہ بالغہ کا نکاح عبدالقدوس نامی کے ساتھ کردیا،نکاح کا ایجاب وقبول ایك لئیق شخص نے کرایا۔بستی کے سب لوگ حاضر تھے مگر قاضی صاحب جلسہ میں موجود نہ تھے تو یہ نکاح جو غیر قاضی سے پڑھایا جائز ہوا یا نہیں؟ اور ان دونوں قاضیوں کو کیا اختیارات ہیں اور اگر کسی شخص نے کسی خاص وجہ سے قاضی کو شادی میں دعوت نہیں دی تو اس پر کیا الزام آتا ہے،اور قاضی کا حق نکاح خوانی اس کو دینا چاہئے یا نہیں جبکہ قاضی سے پڑھوایا،بینوا بیانا وافیااجر کم الله اجرا کافیا۔
الجواب:
قاضی کوئی شرط نکاح نہیں،آدمی جس سے چاہے پڑھوائے چاہے مرد وزن دوگواہوں کے سامنے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع