دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

قبول کرلینے سے نکاح نہیں ہوسکتا۔وھو تعالٰی اعلم

مسئلہ ١٤٠:              مسئولہ ببراکلو از موضع کرن پورہ ڈاکخانہ سیوان ڈویژن ضلع سارن چھپرا         ١٥ شعبان ١٣٣٥ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس صورت میں

شادی گولاوٹ یعنی بدلین شرط پر میاں سجاد مذکور نے اپنا نکاح مسماۃ زیتون مذکور دختر غنی خاں سے کیا اور سجاد مذکور اپنے ہمشیرہ مسماۃ مولودن کا نکاح ساتھ غفار پسر غنی خاں سے کیا اور تاریخ شادی روانگی وآمد وبارات کابعدنکاح مذکورین کے تاریخ دوسرا مقرر تھا کہ اس درمیان میں جب تین روز سجا د کے کہنے سے بارات جانے کو باقی تھے تب ہی مسماۃ زیتون اپنے باپ کے گھر سے باہر نکل گئی تب بعدہ غفارمذکور کی بارات بھی سجاد کے نہیں آئی۔اب درمیان اس گھرانے اور اس گھرانے کے تکرار رنجارنجی تطویل کلامی پیش ہوگیا،سجا د کا مقولہ ہے کہ جب زیتون میرے گھر میں نہیں آئی تھی تب الحال بوجہ نقص شرط نکاح بد لین کے رہی اس خاندان کی بدچلنی وغیر ہ ظاہر ہوجانے سے ہرگز ہم اپنی ہمشیرہ مولودن کواس خاندان میں نہیں جانے دیا نہ اب آنے دیں گے اورنکاح مذکورین بوجہ شرط شکنی وعہد شکنی کے باطل ہوگیا،خدانخواستہ مسماۃ مولودن کی جان کوکوئی نقصان پہنچ جاوے تو عجب نہیں ہے۔عرض ہے صاف صاف فتوٰی اس کاحضور ارقام فرماویں،والسلام سجاد میاں برادر مولودن ہمشیرہ ان لوگ کے والدین فوت کرگئے

الجواب:

نکاح میں کوئی شرط بدل کی نہ تھی اور ہوتی بھی تو نکاح شرط فاسد سے فاسد نہ ہوتا اور یہ بھی نہ سہی توشرط نکاح زیتون تھا وہ ہوگیا،بہرحال مولودن غفار خاں کی منکوحہ ہے اور سجاد کو اس کے روکنے کا کوئی حق نہیں سجاد اپنی منکوحہ زیتون کو تلاش کرکے اپنے قبضہ میں رکھے اورنہ رکھنا چاہے تو طلاق دے،مولودن کے نکاح پر اس سے کوئی اثر نہیں پڑسکتا۔والله تعالٰی اعلم

مسئلہ ١٤١: از بدایوں مولوی محلہ کونچہ مولوی انوار حسین صدر اعلٰی مکان بخش والا مرسلہ حبیب الله صاحب ١٢ شوال ١٣٣٥ھ

مسماۃ ہندہ دختر مسماۃ خالدہ بیوہ ہے۔اس کے دو بچے نابالغٖ ہیں،زید پدر شوہر متوفی ہندہ کا


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن